Facebook to spend 10M for Zuckerberg’s private jet and security

Facebook To Spend 10M For Zuckerberg’s Private Jet And Security

فیس بک نے مارک زکربرگ کی سیکورٹی پر 10 ملین ڈالر خرچ کیے

فیس بک نے سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے پاس ایک رپورٹ جمع کرائی ہے، جس میں فیس بک کے سی ای او پر خرچ ہونے والے سیکورٹی کے اخراجات کی تفصیل بھی ہے۔
ان اخراجات کو دیکھ کر لگتا ہے کہ فیس بک کے لیے صارفین کی سیکورٹی سے زیادہ اہم مارک زکربرگ کی سیکورٹی ہے۔ مارک زکربرگ کی سیکورٹی پر اس سال پچھلے سال کے 7.3 ملین ڈالر سے بھی زائد رقم خرچ کی گئی۔

(جاری ہے)

کمپنی نے مارک زکربرگ کی سیکورٹی پر 10 ملین ڈالر خرچ کیے ہیں۔
مارک زکربرگ اگرچہ خود ارب پتی ہیں اور تنخواہ کی مد میں سالانہ 1 ڈالر لیتے ہیں لیکن ان کے پرائیویٹ جیٹ کے اخراجات کمپنی برداشت کرتی ہے۔
سیکورٹی کے حوالے سے پچھلے سال سنیپ کے سی ای او ایوانز سپیجل نے 8 لاکھ 90 ہزار، ایپل کے سی ای او ٹم کک نے 3 لاکھ 18 ہزار اور 2016 میں ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی / ڈک کوسٹولو نے 68505 / 43424 ڈالر خرچ کیے۔ سیکورٹی اخراجات سے تو لگتا ہے کہ دوسری کمپنیوں کے سی ای اوز سے زیادہ خطرات مارک زکر برگ کو لاحق ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-30

More Technology Articles