Sundar Pichai salary for 2015 was more than 100 million

Sundar Pichai Salary For 2015 Was More Than 100 Million

گوگل کے سندر پچھائی کی سالانہ تنخواہ 100ملین ڈالر سے بھی زیادہ

گوگل کے سندر پچھائی ٹیکنالوجی کی دنیا کے سب سے زیادہ تنخواہ پانے والے سی ای اوز میں شامل ہیں۔یو ایس سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن میں جمع کرائے گئے کاغذات کے مطابق سندر پچھائی کی سالانہ تنخواہ 652,500ڈالر99.8 ملین کا سٹاک اور 22,935ڈالر کے دوسرے فوائد پر مشتمل تھی۔پچھلے فروری میں بھی سندر پچھائی کو 200 ملین ڈالر کا اضافی سٹاک بھی دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)


بھارتی نژاد سندر پچھائی اگست 2015 میں اس وقت گوگل کے سی ای او بنے جب گوگل نے الفابیٹ بنا کر گوگل کو اس کی ذیلی کمپنی بنایا۔
سندرپچھائی نے کمپنی میں اس وقت ترقی کرنا شروع کی ں جب گوگل میں انٹرنیٹ ایکسپلورر کا سرچ ٹول بنایا۔اس کے بعد وہ کروم براؤزر کی ڈویلپمنٹ میں شامل ہوگئے۔اس کے بعد انہوں نے موبائل سرچ پر توجہ دی۔ موبائل سرچ کے بعد انہوں نے اینڈروئیڈ کو سنبھال لیا اور آخر کار گوگل کے سی ای او بن گئے۔

Sundar Pichai salary for 2015 was more than 100 million
تاریخ اشاعت: 2016-03-29

More Technology Articles