10 HIDDEN TRICKS TO GET THE MOST OUT OF FACEBOOK MESSENGER

فیس بک میسنجر کی 10بہترین ٹپس

10 HIDDEN TRICKS TO GET THE MOST OUT OF FACEBOOK MESSENGER

فیس بک میسنجر کےماہانہ متحرک صارفین کی تعداد 800 ملین سے زیادہ ہوگئی ہے۔ویسے تو صارفین اس ایپلی کیشن کو آپس میں چیٹنگ کے لیے استعمال کرتے ہیں مگر صارفین اس ایپلی کیشن سے چیٹنگ سے بڑھ کر بھی بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ذیل میں ہم صارفین کو فیس بک میسنجر کی 10 بہترین ٹپس بتا رہے ہیں، جس کی مدد سے وہ زیادہ بہتر انداز میں اس ایپلی کیشن کو استعمال کر سکتے ہیں۔



فیس بک میسنجر ویب
فیس بک نے فیس بک اور میسنجر کے لیے الگ الگ ایپلی کیشن ہی نہیں متعارف کرائیں بلکہ فیس بک اور میسنجر کے لیے الگ الگ ویب سائٹس بھی متعارف کرائیں ہوئیں ہیں۔facebook.com پر صارفین فیس بک کی مین سائٹ اور www.messenger.com پر میسنجر کو استعمال کر سکتےہیں۔اس ویب سائٹ پر صارفین اپنے فیس بک فرینڈز سے چیٹ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)



میسنجر استعمال کرنے کےلیے فیس بک کی ضرورت نہیں
فیس بک کی میسنجر ایپلی کیشن کو وہ لوگ بھی استعمال کر سکتے ہیں، جن کے پاس اپنا فیس بک بک اکاؤنٹ نہیں۔ میسنجر پر Not on facebook کا انتخاب کر کے صارفین اپنے موبائل فون سے سائن اپ کر سکتے ہیں۔

میسنجر بطور ٹرانسپورٹ سروس
پاکستان میں تو نہیں مگر مغربی ممالک میں صارفین فیس بک میسنجر کی مدد سے ہی اوبر کے ذریعے ٹیکسی منگوا سکتے ہیں۔

گفتگو کے بیچ میں ہی 3ڈاٹ کے آئیکون سے More پر ٹیپ کریں اور پھر ٹرانسپورٹ پر ٹیپ کر دیں۔یہاں سے صارفین اوبر ایپلی کیشن کی طرح ہی اوبر کے لیے لاگ ان ہو کر گاڑی منگوا سکتےہیں،اسی آپشن سے صارفین ڈرائیور کے سٹیٹس سے اپ ڈیٹ ہو سکتے ہیں، دوستوں کو مطلع کر سکتے ہیں، گاڑی کو ٹریک اور اس کے لیے پے منٹ کر سکتے ہیں۔

آسان رسائی کے لیے گفتگو کو پن کریں
اگر آپ ایک ہی گروپ کے لوگوں سے چیٹ کر تے ہیں تو آپ کو چیٹ کر پن کر سکتے ہیں۔

پن کے بعد صارفین اس گروپ کی چیٹ کو فہرست میں سب سے اوپر دیکھ سکتے ہیں۔چیٹ کو پن کرنے کے لیے ایپلی کیشن میں سب سے نیچے گروپ بٹن پر ٹیپ کریں،آپ کو اوپر بائیں جانب Pinبٹن نظر آئے گا، جس پر ٹیپ کر کے گروپ کو پن کیا جا سکتا ہے۔ اس گروپ میں مختلف چیٹس کو شامل کیا جا سکتا ہے۔گروپ اویٹر کے طور پر کیمرہ بٹن پر ٹیپ کر کے تصویر بھی شامل کی جا سکتی ہے۔



نوٹیفیکیشن میوٹ کریں
میسنجر میں کسی مخصوص چیٹ کے نوٹیفیکیشن کو بند بھی کیا جا سکتا ہے۔ ڈراپ ڈاؤن سے Notification منتخب کر کے وہ وقت منتخب کر لیں جس کے لیے اسے میوٹ کرنا ہو۔یہ وقت 15 منٹ، 1 گھنٹہ، 8 گھنٹے، 24 گھنٹے یا پھر لامحدود یعنی جب تک آپ خود سے نوٹیفیکیشن آن نہ کر لیں، منتخب کیا جا سکتا ہے۔میسنجر کےتمام نوٹیفیکیشن کو بھی میوٹ کیا جا سکتا ہے۔



میسنجر سے ادائیگی
میسنجر کو انٹرنیٹ پر رقم کی ادائیگی کےلیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

چہرے کی شناخت سے فوری طور پر تصاویر شیئر کرنا
میسنجر کے فوٹو میجک فیچر سےصارفین آسانی کے ساتھ تصویر میں موجود دوستوں سے تصاویر شیئر کر سکتے ہیں۔ اس فیچر سے فیس بک خود بخود تصاویر سے اس میں موجود افراد کی شناخت کر سکتا ہے۔

یہ فیچر کیمرہ رول میں دوست کے ساتھ تصویر ہونے پر صارفین کو نوٹیفیکیشن بھی دیتا ہے۔ اس فیچر کو فعال کرنے کے لیے ایپ میں سب سےنیچے دائیں طرف سیٹنگ گئیر کے آئیکون پر کلک کریں۔ فوٹو اور میڈیا منتخب کرنے کے بعد فوٹو میجک کو سوئچ آن کر دیں۔

اپنی لوکیشن بتائیں
میسنجر ایپلی کیشن میں صارفین اپنی لوکیشن بھی بتا سکتے ہیں۔

اس کے لیے کسی بھی گفتگو کا انتخاب کریں، More کے آئیکون پر ٹیپ کریں، لوکیشن سے اپنی جگہ تلاش کریں اور میسج میں بھیج دیں۔

متحرک تصاویر بھیجیں
چیٹ کرتے ہوئے نیچے More پر ٹیپ کریں۔ یہاں پر مختلف ایپلی کیشن کی فہرست نظر آرہی ہوگی۔ ان میں سے GIPHY کا انتخاب کرکے انسٹال کا بٹن دبا دیں۔ اس سے آپ ایپ سٹور پر پہنچ جائیں گے۔

ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کریں اس کے بعد چیٹ میں GIFپر کلک کرنے سے آپ براہ راست میسنجر میں متحرک تصاویر بھیج سکیں گے۔

تھریڈ کو ایموجیز سے کسٹومائز کریں
چیٹ تھریڈ کو ایموجیز کی مدد سے مختلف رنگ دئیے جا سکتے ہیں۔چیٹ کرتے ہوئے اوپر دوست کےنام پر ٹیپ کریں ، جس سے آپ نک نیم، رنگ اور ایموجی کا انتخاب کر کے تھریڈ کو کسٹومائز کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-11

Your Thoughts and Comments