7Gif is an animated Gif player for Windows

7Gif Is An Animated Gif Player For Windows

سیون جف ۔ ونڈوز کے لیے اینیمیٹڈ جف پلیئر

اینیمیٹڈ تصاویر کے لیے جف فارمیٹ آج کل ایک بار پھر کافی مقبول ہو رہا ہے۔بہت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین جف تصاویر کو پوسٹ کرتے ہیں۔ بہت سے براؤزر اور میڈیا پلیئرز جف فائلوں کو بخوبی چلاتے ہیں، اسی وجہ سے اس فارمیٹ کی تصاویر کو دیکھنے کے لیے بہت زیادہ سافٹ وئیرز نہیں ہے۔سیون جف (7Gif) جف فارمیٹ کے لیے دستیاب پروگراموں  میں سےایک ہے۔

(جاری ہے)

یہ پروگرام ڈاٹ نیٹ فریم ورک 3.5 پر چلتا ہے جو ونڈوز 7 اور جدید آپریٹنگ سسٹمز میں پہلے شامل ہوتا ہے۔شروع میں دیکھنے پر یہ پروگرام کسی میڈیا پلیئر کی طرح ہی لگتا ہے۔ اس پروگرام کے کئی فیچرز اسے دوسرے سافٹ وئیرز سے ممتاز کرتے ہیں۔ اس پروگرام میں آپ جف کو زوم اِن اور زوم آؤٹ کر سکتےہیں۔ اس کے علاوہ جف کو سکرین کے لیے فٹ رہنے پر فورس کر سکتے ہیں۔
اس پروگرام کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2018-05-11

More Technology Articles