a blank search in Google Play Store proves unicorn apps do exist

A Blank Search In Google Play Store Proves Unicorn Apps Do Exist

گوگل پلے سٹور پر ارنا گھوڑوں کا خفیہ ہاتھ

کیا آپ نے کبھی پلے سٹور پر بلینک سرچ یا خالی سرچ کی ہے؟ اب کر کے دیکھیں۔ گوگل پلے سٹور ڈیسک ٹاپ ورژن میں سرچ بار میں ایک دفعہ کلک کرکے خالی سرچ کرنے سے سرچ میں unicorns کے نتائج آ جاتے ہیں۔
یونی کورن یا ارنا گھوڑا، گھوڑے کی قسم کا ایک افسانوی جنگلی جانور جس کی پیشانی کے بیچ میں ایک لمبا سینگ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)


خالی سرچ کی یہ ترکیب صرف گوگل پلے سٹور ڈیسک ٹاپ ورژن پر کام کرتی ہے۔اینڈریوڈ کے لیے پلے سٹور کی ایپلی کیشن میں یہ طریقہ کام نہیں کرتا۔اب اس کی وجہ بگ ہے یا یہ پلے سٹور کا ایسٹرایگ(پروگرام میں دی گئی خفیہ کمانڈ، جس کے تحت مخصوص طریقے سے دی گئی ہدایات پر دلچسپ نتائج سامنے آتے ہیں) ہے، کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ کچھ بھی ہے، یہ ہے یقیناً دلچسپ۔

a blank search in Google Play Store proves unicorn apps do exist
تاریخ اشاعت: 2015-08-08

More Technology Articles