Could not start Messenger error on Android

Could Not Start Messenger Error On Android

اینڈروئیڈ پر میسنجر نہ چلنے کے ایرر سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

تمام آپریٹنگ سسٹمز کی طرح اینڈروئیڈ میں بھی بہت سے بگ اور ایرر سامنے آ جاتے ہیں، خوش قسمتی سے یہ تمام ایرر اور بگ فوراً ہی فکس کر دئیے جاتے ہیں۔اس حوالے سے باقاعدگی سے سافٹ وئیر اپ ڈیٹس جاری کی جاتی ہیں۔ تاہم کچھ بگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو نامعلوم اور معلوم وجوہات کے باعث طویل عرصے تک فکس نہیں کیے جاتے یا فکس نہیں کیے جا سکتے۔
طویل عرصے سے فکس ہونے کا منتظر ایک بگ ایسا بھی ہے جو گوگل میسنجر ایپلی کیشن کو کریش کر دیتا ہے۔

میسنجر اس وقت کریش ہوتا ہے جب یہ پہلے سے کھلا ہو اور آپ سے دوبارہ recent app کی فہرست سے کھولنا چاہیے۔میسنجر کریش ہونے پر اینڈروئیڈ Could not start Messenger ایرر ظاہر کرتا ہے۔ اس کے بعدآپ کو میسنجر کو دوبارہ اوپن کرنا پڑتا ہے۔
گوگل نیکسس کے آفیشل فورم کے مطابق یہ بگ اینڈروئیڈ لولی پاپ(جو2014 کے آخر میں متعارف کرایا گیا) کے بعد سے سامنے آ رہا ہے۔

(جاری ہے)

عجیب بات تو یہ ہے کہ یہ بگ گوگل میسنجر کو ہی بند نہیں کرتا بلکہ فیس بک میسنجر کو بھی بند کر دیتا ہے۔
اس بگ نے نیکسس کےعلاوہ سام سنگ گلیکسی ڈیوائسز کو بھی متاثر کیا ہے، شاید کچھ اور کمپنیوں کی ڈیوائسز میں بھی یہی مسئلہ ہو۔
فی الحال تو ایسا لگتا ہے کہ اس بگ کو باقاعدہ علاج نہیں تاہم اس ایرر سے بچا جا سکتا ہے۔ اس ایرر سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ جب آپ نے گوگل میسنجر یا فیس بک میسنجر کو استعمال کے لیے recent apps میں رکھنا ہوتو آپ بیک کے بٹن کی بجائے ہوم کا بٹن دبا کر ہوم سکرین پر جائیں۔
ایسا کرنے سے یہ ایرر ظاہر نہیں ہوگا اور میسنجر بغیر ایرر ظاہر کیے کھل جائے گا۔ بظاہر ایسا ہی لگتا ہے کہ یہ ایرر ہوم سکرین تک آنے کےلیے بیک بٹن استعمال کرنے سے سامنے آتا ہے۔ ہوم بٹن استعمال کرنے پر ایپلی کیشن ٹھیک چلتی رہتی ہیں۔
ایک بات یاد رہے، اینڈرئیڈ کے تازہ ترین ورژن یعنی 6.0.1 ہونے ، یا اپریل میں جاری ہونے والی سیکورٹی اپ ڈیٹس پیچ کے ساتھ یہ مسئلہ دور نہیں ہوتا۔ نہ ہی گوگل میسنجر یا فیس بک میسنجر کا تازہ ترین ورژن انسٹال کرنے سے یہ بگ دور ہوتا ہے۔

Could not start Messenger error on Android
تاریخ اشاعت: 2016-04-19

More Technology Articles