Delete Siri calls histor so that Apple does not listen

Delete Siri Calls  Histor So That Apple Does Not Listen

سری کی کالز ہسٹری ڈیلیٹ کریں تاکہ ایپل انہیں نہ سن سکے

کچھ عرصہ پہلے خبریں  آئی تھیں کہ ایپل صارفین کی سری سے ہونے والی گفتگو کو سنتا ہے۔معاملات اس وقت خراب ہوئےجب معلوم ہوا کہ  ایپل نے سری کی کالز سننے اور اسے ٹرانسکرائب کرنے کا ذمہ تھرڈ پارٹیز  کو دیا ہوا ہے۔ ایپل نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ تھرڈ پارٹیز صارفین کی  سری سے گفتگو سن کر انہیں شناخت نہیں  کر سکتیں۔پرائیویسی کے حوالے سے حساس صارفین چاہیں تو  سری کے ساتھ اپنی گفتگو کو ڈیلیٹ بھی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


ایپل کو    سری سے اپنی گفتگو سننے سے روکنے کے لیے   آئی فون پر اپنی سیٹنگ  اوپن کریں۔Privacy پر ٹیپ کریں۔ اس کے بعد Analysis and improvements پر ٹیپ کریں۔ اس کے بعد Improve Siri and dictation کو گرے پر سوئچ کردیں۔
اس کے علاوہ سری کی ریکارڈنگ ڈیلیٹ کرنے کے لیے  آئی فون میں سیٹنگ کھولیں۔ پھر Siri and Search پر کلک کرکے Siri and dictation history پر ٹیپ کریں اور پھر Delete Siri and dictation history پر ٹیپ کریں۔
ایپل کا کہنا ہے کہ اس طرح صارفین کی ہسٹری ڈیلیٹ نہیں ہوتی لیکن یہ صارف کے آئی فون سے منسلک نہیں رہتی۔
تاریخ اشاعت: 2019-11-27

More Technology Articles