Facebook per kis ney app ko kiya unfriend

Facebook Per Kis Ney App Ko Kiya Unfriend

جانئیے کس نے فیس بک پر آپکو اپنے دوستوں کی فہرست سے نکال دیا!

ہر کوئی یہ جاننا چاہتا ہے کہ فیس بک پر اُسے کس نے اپنے دوستوں کی فہرست سے نکال دیا۔اس ایکسٹینشن سے اب یہ ممکن ہو سکے گا۔

یہ ایک مفت ایکسٹینشن ہے جو کہ کروم اور فائرفوکس پر موجو د ہے۔اس کی مدد سے آپ یہ جان سکتے ہیں کہ کب آپ کو آپ کے کس دوست نے اپنے فیس بک کے دوستوں کی فہرست میں سے نکال دیا۔

ان دو ایکسٹینشنزکے علاوہ فیس بک پر ایسا کوئی طریقہ نہیں ہے جو اس سلسلے میں آپ کی مدد کر سکے، سوائے اس کے کہ آپ اپنے دوستوں کی فہرست کو غور سے دیکھیں اور یہ جانیں کہ کون سا دوست اب آپ کی فہرست میں شامل نہیں ، یا پھر آپ اپنے کسی خاص دوست کا نام ڈھونڈیں جس کے متعلق آپ کو شک ہو کہ اُس نے آپ کو اپنی فہرست میں سے خارج کر دیا ہے۔

ان دونوں میں سے کوئی بھی طریقہ آسان نہیں ہے بلکہ ان صورتوں میں آپ کا بہت وقت برباد بھی ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انفرینڈ کے متعلق مطلع کیے جانے کی یہ ایکسٹینشن انسٹال کرنے سے آپ باآسانی’لوسٹ فرینڈ‘ کے نوٹیفیکیشن دوستوں کی فہرست کے صفحہ کے بالکل اوپر پائیں گے۔جب بھی کوئی دوست آپ کو اپنی فہرست میں سے خارج کرے گا اس لنک پر نمبروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جائے گا۔

یہ ایکسٹینشن بالکل مفت ہے اور اس کے لیے کسی قسم کے سیٹ اپ کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو صرف اس کو انسٹال کرنا ہوگا ۔

ایکسٹینشن انسٹال کرنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے!۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-20

More Technology Articles