how can we prevent photos to appear in gallery

How Can We Prevent Photos To Appear In Gallery

کیا اینڈروئیڈ فون میں ایسا کوئی طریقہ ہے کہ تصاویر کو گیلری میں ظاہر ہونے سے روکا جاسکے؟

سوال: کیا اینڈروئیڈ فون میں ایسا کوئی طریقہ ہے کہ تصاویر کو گیلری میں ظاہر ہونے سے روکا جاسکے، یا دوسرے الفاظ میں انہیں چھپایا جاسکے؟

جی ہاں، اینڈروئیڈ فون میں ایسی سہولت موجود ہے۔ فرض کریں آپ نہیں چاہتے کہ WhatsApp کے ذریعے وصول ہونے والی تصاویر گیلری میں نظر آئیں۔ اس کے لئے آپ کو کرنا یہ ہوگا کہ WhatsApp کے فولڈر میں ایک نئی لیکن خالی فائل .nomedia کے نام سے بنانی ہوگی۔



اینڈروئیڈ کسی بھی ایسے فولڈر جس میں .nomedia کے نام سے فائل موجود ہو، میں موجودکسی بھی میڈیا فائل چاہے وہ تصویر ہو، آڈیو ہو یا ویڈیو فائل، پوشیدہ کردیتا ہے۔ اس فائل کو اینڈروئیڈ میں ہی موجود فائل منیجر کے ذریعے بنایا جاسکتا ہے۔ یہ کام قدرے وقت طلب ہے، لہٰذا اس فائل کو بنانے کے لئے چند ایک ایپلی کیشنز بھی موجود ہیں جنہیں استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)



ان میں سب سے مشہور Nomedia نامی ایپلی کیشن ہے جسے پلے اسٹور سے ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے ذریعے آپ جس فولڈر میں چاہیں یہ فائل چند سیکنڈز میں بنا کراسے گیلری کی نظروں سے چھپا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ.nomedia کی وجہ سے چھپائی گئی میڈیا فائلز صرف نظروں سے اوجھل ہوتی ہیں، اگر فون یا ٹیبلٹ کو کمپیوٹر سے کنکٹ کیا جائے یا کسی فائل منیجر کے ذریعے فائلوں کا جائزہ لیا جائے تو یہ تمام میڈیا فائلز بہ آسانی نظر آجاتی ہیں۔


گیلری کو مکمل طور پر لاک کرنے یا اس پر پاس ورڈ لگانے کے لئے آپ کو AppLock جیسی ایپلی کیشنز کا استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ صرف گیلری ہی نہیں بلکہ ایس ایم ایس اور دیگر ایپس کو بھی لاک کرسکتی ہیں۔
Nomedia ایپلی کیشن کو ڈائون لوڈ کرنے کے لئے یہ ربط دیکھیں:

https://play.google.com/store/apps/details?id=ch.droida.nomedia

AppLock کو درج ذیل ربط سے ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.domobile.applock

تاریخ اشاعت: 2017-10-19

More Technology Articles