How to access Android’s hidden developer options

How To Access Android’s Hidden Developer Options

اینڈروئیڈ کے خفیہ ڈویلپر آپشن تک کیسے رسائی حاصل کریں

اینڈروئیڈ میں گوگل نے صارفین کو  آپریٹنگ سسٹم پر زیادہ کنٹرول دیا ہوا ہے۔آئی او ایس میں ایسا نہیں ہے۔  اینڈروئیڈ کا خفیہ ڈویلپر آپشن   ایک ایسا  مینو ہے جو صارفین کو ہر طرح کے مفید کنٹرولز فراہم کرتا ہے۔ ان میں اینی میشن کی رفتار کا تبدیل کرنا، بلیو ٹوتھ کوڈیک کا منتخب کرنا یا بیک گراؤنڈ میں چلنے والی ایپس کی تعداد محدود کرنا شامل ہے۔

اس آپشن تک رسائی میں ایک ہی مسئلہ ہے کہ یہ بائی ڈیفالٹ چھپا ہواہوتا ہے۔یہاں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ اس چھپے ہوئے  مینو تک کیسے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
سب سے پہلے تو ڈیوائس کی Settings ایپ کھولیں۔ اس کے بعد About phone پر ٹیب کریں۔ یہاں پر آپ کو ایک سیکشن Build number کا بھی نظر آئے گا۔ کچھ سمارٹ فون میں یہاں تک آنے کےلیے Software information پر ٹیپ کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

Build number پر کئی بار ٹیپ  کریں  گے تو ایک پاپ اپ میں آپ کو You are now X steps from being a developer ہوا نظر آئے گا۔ ایکس کی جگہ جو تعداد لکھی ہو، اتنی بار مزید ٹیپ کریں گے تو ڈویلپر آپشن سامنے آ جائے گا۔ ڈویلپر آپشن کو فعال کرنے کےلیے Build number پر 7 بار ٹیپ کرنا پڑتا ہے۔ اس کے بعد فون آپ سے پاس ورڈ یا پن مانگے گا۔ یہ فراہم کرنے پر ایک میسج نظر آئے گا، جس پر You are now a developer! لکھا ہوگا۔

اس کے بعد آپ واپس Settings مینو جائیں اور پھر System پر ٹیپ کریں۔ یہاں آپ کو Advanced سیکشن کے نیچے Developer options لکھا نظر آجائے گا۔
اگر آپ سمارٹ فون کی سیٹنگ میں ماہر نہیں تو اس آپشن کو چھپا ہی رہنے دیں۔ اگر آپ اس آپشن کو طاہر کرنے کے بعد چھپانا چاہتے ہیں تو ڈویلپر آپشن میں ٹاپ پر ٹوگل سے اسے ڈس ایبل کر دیں۔ مینو کو دوبارہ چھپانے سے ساری سیٹنگ دوبارہ ڈیفالٹ  ہو جائیں گی۔
تاریخ اشاعت: 2019-05-25

More Technology Articles