How to delete all of the search data Facebook keeps on you

How To Delete All Of The Search Data Facebook Keeps On You

فیس بک سرچ ڈیٹا کیسے ڈیلیٹ کریں؟

فیس بک اپنے پلیٹ فارم پر اپنے صارف کی ایک ایک حرکت پر نظر رکھتا ہے۔ فیس بک کو صارف کے بارے میں، صارف کی پسند و ناپسند کے بارے میں اتنی معلومات ہوتی ہیں، جتنی صارف کو خود نہیں ہونگی۔فیس بک کے ایکٹیویٹی لاگ میں ہر صارف اپنے لائک کیے ہوئے فوٹوز یا کمنٹس کی ہسٹری دیکھ سکتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ فیس بک کے صارفین اپنی سرچ ہسٹری بھی دیکھ سکتے ہیں۔

سرچ ریکارڈ محفوظ رکھنے کے معاملے میں فیس بک گوگل کے نقش قدم پر چل رہا ہے ۔ گوگل بھی تمام صارفین کی سرچ کا ریکارڈ رکھتا ہے۔
کوئی بھی صارف جب بھی فیس بک کی سرچ بار میں کسی کا نام لکھ کر سرچ کرے گا فیس بک اس سرچ کو تاریخ اور وقت کے ساتھ محفوظ کر لے گا۔فیس بک یا گوگل کی طرف سے سرچ کا ریکارڈ رکھنے کا مقصد یہ ہے کہ اگلی بار صارف جیسے ہی سرچ بار میں کوئی حرف ٹائپ کرتا ہے فیس بک پچھلی بار کی گئی تلاش کے نتائج کو سب سے پہلے ظاہر کرتا ہے۔

(جاری ہے)


فیس بک کے پرائیویسی آپشن میں سرچ ہسٹری کو بائی ڈیفالٹ صارفین ہی دیکھ سکتے ہیں۔تاہم اگر کسی غیر متعلقہ شخص کے ہاتھ آپ کی ڈیوائس لگ جائے تو وہ جہاں آپ کی دوسری معلومات دیکھ سکتا ہے، وہیں یہ بھی پتا چل سکتا ہے کہ آپ نے سرچ بار میں کیا کیا سرچ کیا۔
فیس بک نے اس مسئلے کا ایک آسان سا حل بھی متعارف کرایا ہوا ہے۔صارف اپنی ہر سرچ کے ریکارڈ کو ایڈٹ کرنے کے ساتھ ساتھ تمام سرچ ہسٹری کا صفایا کر سکتا ہے۔

ایسا کرنے کے لیے سب سے پہلے فیس بک کی سرچ بار میں ایک دفعہ کلک کر دیں۔ کلک کرتے ہی ایک لسٹ ظاہر ہو جائے گی، جس میں تازہ ترین سرچ ظاہر ہو رہی ہونگی۔لسٹ ظاہر ہونے کے بعد لسٹ میں اوپر دائیں طرف Edit پر کلک کریں۔ایڈٹ پر کلک کرنے سے سرچ ہسٹری پیج ظاہر ہو جائے گا۔
سرچ ہسٹری پیج سے تمام سرچز کو ایک ساتھ ہی ڈیلیٹ کر دیں یا مخصوص سرچ کو اس کے سامنے باکس سرکل باکس پر کلک کر کے ڈیلیٹ کر دیں۔

How to delete all of the search data Facebook keeps on you
تاریخ اشاعت: 2015-11-09

More Technology Articles