How to delete Google Assistant voice commands

How To Delete Google Assistant Voice Commands

گوگل اسسٹنٹ کو دی جانے والی وائس کمانڈز کیسے ڈیلیٹ کریں؟

گوگل اسسٹنٹ وائس کمانڈز سے بھی  سرچ رزلٹ فراہم کرتا ہے۔ اس کے لیے گوگل آپ کی آواز کو ریکارڈ کرتا ہے، اس کا تجزیہ کر کےمطلب سمجھتا ہے اور پھر نتائج فراہم کرتا ہے۔گوگل آپ کی تمام وائس کمانڈ ز کو بالکل ایسےہی محفوظ رکھتا ہے جس طرح ٹیکسٹ کےلیے سرچ کی جانے والی ہسٹری کو محفوظ رکھتا ہے۔ ٹیکسٹ ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کی طرح وائس کمانڈ کے ڈیٹا کو بھی ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے۔
ٹیکسٹ سرچ ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ کار تو آپ یہاں کلک کر کے  دیکھ سکتے ہیں۔
وائس کمانڈز کا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کےلیے  ڈیسک ٹاپ سے یہاں کلک کر کے ایکٹیویٹی کنٹرول پر جائیں۔
سکرول ڈاؤن کر کے وائس اینڈ  آڈیو ایکٹیویٹی سیکشن پر آئیں۔

(جاری ہے)


یہاں پر آپ  ٹوگل پر کلک کر کے ریکارڈنگ کو سٹاپ بھی کر سکتے ہیں۔

تاہم ایسا کرنے کی صورت میں گوگل آپ کو خبردار کرے گا کہ اس سے گوگل آپ کی  ”Ok Google“ کی کمانڈ شناخت نہیں کرے گا اور نہ ہی آپ کو بہتر طور پر ذاتی نتائج دکھا پائے گا۔
وائس کمانڈز ڈیلیٹ کرنے کے لیے Manage Activity پر کلک کریں۔ اگلے صفحے پر آپ کو اپنی وائس کمانڈ کی ساری ہسٹری اور سکرول کرنے پر ٹائم لائن نظر آئے گی۔ یہاں پر آپ وائس کمانٹز کو ایک ایک کر کے بھی ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
اگر ایک ہی بار زیادہ وائس کمانڈز کو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو پیج کے بائیں جانب Delete activity by پر کلک کریں۔
ڈیلیٹی ایکٹیویٹی پیج پر آپ ایک مخصوص عرصے کے دوران کی وائس کمانڈز بھی ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2019-02-16

More Technology Articles