How to Disable Video Auto Play Feature on Facebook

How To Disable Video Auto Play Feature On Facebook

فیس بک سے ویڈیو آٹو پلے کا فیچر ڈس ایبل کریں

فیس بک نے تمام صارفین کے لیے آٹو پلے کا فیچرفعال کردیا ہے۔ اب کوئی بھی صارف اپنی ٹائم لائن سکرول کرتا ہے تو ویڈیو سامنے آنے کے بعد ویڈیو (بغیر آواز کے ) خود بخود چلنا شروع کر دیتی ہے۔
آٹو پلے کا فیچر صارفین کی بینڈ وڈتھ کا بھی نقصان کرتا ہے اور سست انٹرنیٹ پر صارفین کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس فیچر کی وجہ سے موبائل صارفین کے بل بھی زیادہ آ سکتے ہیں۔


فیس بک کے اس فیچر کو غیر فعال کرنا کچھ زیادہ مشکل نہیں۔

(جاری ہے)


ویب پر فیس بک استعمال کرنے والے سب سے پہلے سیٹنگ میں جائیں یا سیٹنگ میں براہ راست جانے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ویڈیو سیٹنگ پیج پر جا کر آف کر دیں۔
موبائل صارفین آٹو پلے فیچر کو صرف وائی فائی پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔اسے ڈس ایبل کرنے کے لیے سب سے پہلے فیس بک کی ایپلی کیشن کھولیں۔ سیٹنگ کے آئیکون پر ٹیپ کریں۔ایپ سیٹنگ میں سکرول کرتے ہوئے سب سے نیچے آ جائیں۔اس کے بعد ویڈیو آٹو پلے ٹیپ کر کے آف پر ٹیپ کردیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-29

More Technology Articles