How to download Facebook photo albums

فیس بک پر مکمل فوٹو البم ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ

How to download Facebook photo albums

یہاں ہم آپ کو ایسے طریقے سے متعارف کروائیں گے جس کے ذریعے آپ آسانی سے فیس بک پر موجودا فوٹو البم کو آف لائن استعمال کے لیے محفوظ کر سکتے ہیں۔
یہ طریقہ استعمال کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ گوگل کروم Google Chrome براؤزر استعمال کریں، اور نیچے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

1 ۔ سب سے پہلے آپ کو فوٹو لائیو کروم ایکٹینشن (PhotoLive Chrome extension) کو ڈاؤ لوڈ اور انسٹال کرنا ہوگا۔


2۔ فیس بک کے اس البم میں جائیں جس کو دیکھنے کی اجازت آپ پہلے ہی اس کے مالک سے لے چکے ہوں اور محفوظ کرنا چاہتے ہوں۔یہاں آپ کو اوپر بائیں جانب نیلے رنگ کا ڈاؤن لوڈ البم ( Download Album) کا بٹن نظر آئے گا۔
3۔ اس بٹن کے استعمال سے آپ فوٹو لائیو کے سائیٹ پر چلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ ایک لمحے کے بعد آپ کی البم کی زپ ( ZIP ) فائل ڈاؤن لوڈ کرنا شروع کر دے گی۔

یہ سب بیک گراؤنڈ میں ہوگا۔
4۔ زپ فائل کو کھولیں اور جہاں چاہیں وہاں ایکسٹریکٹ (extract) کرلیں۔


یہ بھی ممکن ہے کہ کچھ البمز پر آپ کو ڈاؤن لوڈ فائل کا بٹن نہ ملے اس کی وجہ آپ کے پاس اس فوٹو کو دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

گوگل کروم پر یہ ایکٹینشن انسٹال کرنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-19

Your Thoughts and Comments