HOW TO FIND OUT EVERYTHING FACEBOOK KNOWS ABOUT YOU

کیا آپ کو معلوم ہے کہ فیس بک آپ کےبارےمیں کیا کچھ جانتا ہے؟

HOW TO FIND OUT EVERYTHING FACEBOOK KNOWS ABOUT YOU

فیس بک استعمال کرنے کے کوئی چارجز نہیں۔ یہ بالکل مفت ہے۔ مفت فیس بک کے بدلے میں فیس بک صارفین کی سرگرمیوں کو مانٹیر کر کے انہیں اشتہار دکھاتا۔ فیس بک کے اشتہارات سے جان چھڑانے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ صارفین فیس بک ہی چھوڑ دیں۔ اس کے بغیر اشتہارات سے جان نہیں چھوٹ سکتی ، ہاں صارفین چاہیے تو اپنی مرضی سے اشتہارات کی قسم کو منتخب کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ صارفین چاہیے تو فیس بک کو اشتہارات کے لیے اپنی انٹرنیٹ کی سرگرمیاں مانیٹر کرنے سے روک بھی سکتے ہیں۔

فیس بک کے صارفین کے بارے میں معلومات کے ذرائع
فیس بک کے صارفین کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے 3 ذرائع ہیں۔
پہلا یہ کہ آپ خود فیس بک کو اپنا نام، عمر، ازدواجی کیفیت، مقام، سکول اور دوسری بہت سی چیزوں کےبارے میں بتاتے ہیں۔

(جاری ہے)


دوسرا یہ کہ فیس بک آپ کے لائک کیے ہوئے پیجیز، جوائن کیے ہوئے گروپس، شیئر کی ہوئی تصاویر اور لنکس سے آپ کے مزاج کےبارے میں جانتا ہے۔
اس کے علاوہ فیس بک، اپنی ویب سائٹ سے ہٹ کر آپ کی انٹرنیٹ کی دوسری ویب سائٹس پر کی جانے والی سرگرمیوں سے آپ کے بارے میں معلومات جمع کرتا ہے۔بہت سی ویب سائٹ اپنے صارفین کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے کوکیز کا سہارا لیتی ہیں۔

فیس بک دوسری ویب سائٹس کی کوکیز پڑھ کر آپ کی اس ویب سائٹ پر کی جانے والی سرگرمیوں سے مطلع رہتا ہے۔ دوسری ویب سائٹ پر کی جانے والی سرگرمیوں کو فیس بک اپنی ویب سائٹ اور دوسری ویب سائٹس پر اشتہارات دکھانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ فیس بک آپ کے لائکس کے متعلق کیا سوچتاہے تو آپ کو Ad Preferences ٹول کا استعمال کرنا پڑے گا۔

اس ٹول کو تلاش کرنا اتنا آسان کام نہیں۔
اس ٹول کو اشتہارات میں ایمبیڈڈ کیے ہوئے کنٹرول سے تلاش کیا جا سکتا ہے۔ اسے تلاش کرنے کے لیے فیس بک ٹائم لائن پر دائیں جانب نظر آنے والے کسی بھی اشتہار پر ماؤس رکھیں اورکونے میں ظاہر ہونے والے ”x“ کے نشان پر کلک کریں۔ اس کے متبادل کے طور پر نیوز سٹریم میں کسی بھی اشتہار پر نظر آنے والے تیر کے نشان پر کلک کریں اور Why am I seeing this? پر کلک کر دیں۔

اس جگہ ہی Ad Preferences کے صفحے کا لنک دیکھا جا سکتا ہے۔یہاں سے ہی آپ فیس بک کو کسی مخصوص مشتہر کے اشتہارات دکھانے سے روک سکتے ہیں۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ فیس بک اب آپ کو اشتہار نہیں دکھائے گا۔اس فیچر کا مقصد یہ ہے کہ فیس بک آپ کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل کر کے آپ کو صرف آپ کی پسند کے اشتہارات دکھائے گا۔ Manage Your Ad Preferences پر کلک کرنے سے آپ ایک لسٹ پر پہنچ جائیں گے۔

یہاں ہر انٹری مخصوص کیٹیگریز کو ظاہر کر رہی ہوگی، یہ کیٹیگریز آپ کے لائکس کی بنیاد پر ترتیب پاتی ہے۔انہی کی بنیاد پر آپ کو اشتہارات دکھائے جاتے ہیں۔یہاں سے ہی آپ اپنی اشتہارات کی ترجیحات کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ اپنی ترجیحات میں کچھ اشتہارات کی کیٹیگریز کو ختم کر دیں مگر وہ آپ کو پھر بھی نظر آئیں۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ مشتہر حضرات وہ اشتہار کسی علاقے میں موجود تمام صارفین کو دکھانا چاہتے ہیں، وہ اشتہارات آپ کے اس علاقے میں ہونے کی وجہ سے نظر آتے ہیں۔



فیس بک کی طرف سے دوسری ویب سائٹس پر ٹریکنگ کوبند کریں
فیس بک آپ کو اپنی ویب سائٹس کے علاوہ دوسری ویب سائٹس پر بھی ٹریک کرتا رہتا ہے۔ اگر آپ کسی ہوٹل کی ویب سائٹ پر جائیں تو کچھ دیر بعد آپ کو فیس بک پر ہوٹل کے اشتہارات نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔اسے آن لائن انٹرنیٹ بیسڈ ایڈورٹائزنگ کہتے ہیں۔ آپ فیس بک کو آن لائن انٹرنیٹ بیسڈ اشتہار دکھانے سے روک سکتے ہیں۔اس کے لیے سب سے اوپر دائیں جانب تالے کےیعنی پرائیویسی کے نشان پر ک کر کے سیٹنگ میں آجائیں ۔اس کے بعد بائیں جانب Adsپر کلک کریں اور پھر ایڈٹ منتخب کر کے آف کو منتخب کریں۔یہ فیچر آف کرنے سے فیس بک آپ کو انٹرنیٹ پر کی جانے والی سرگرمیوں کی بنیاد پر اشتہارات نہیں دکھائے گا۔

HOW TO FIND OUT EVERYTHING FACEBOOK KNOWS ABOUT YOU
تاریخ اشاعت: 2016-01-12

Your Thoughts and Comments