How to hide apps on your Android phone

اینڈروئیڈ فون کی ہوم سکرین کی منتخب ایپلی کیشنز کو کیسے چھپائیں

How to hide apps on your Android phone

ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ کوئی اُن کے موبائل تک رسائی حاصل کر کے ذاتی معلومات حاصل نہ کر سکے۔ صارفین چاہتے ہیں کہ اُن کےجاننے والے بھی ہوم سکرین یا ڈرائر پر سوشل میڈیا ایپس کے آئیکون سے ان کےذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل نہ کر سکیں۔ اینڈروئیڈ سمارٹ فون بنانے والی ہر کمپنی اپنے صارفین کو یہ سہولت دیتی ہے کہ وہ ہوم سکرین یا ڈرائر سے ایپس کے شارٹ کٹ کو غائب کر دیں۔

آئیے چند کمپنیوں کے سمارٹ فونز میں ہوم سکرین سے ایپس کے آئیکون کو ہٹانے کا طریقہ دیکھتے ہیں۔

سام سنگ
سام سنگ نے اس کام کے لیے Secure Folder کے نام سے بھی ایپلی کیشن متعارف کرائی ہوئی ہے۔ اس ایپلی سے (ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں)صارفین سیکور فولڈر میں ایپ کا الگ ورژن بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یعنی سیکور فولڈر میں محفوظ کی گئی ایپ اور باہر ہوم سکرین پر موجود ایپ کا مواد بالکل مختلف ہوگا۔ سیکور فولڈر کو پن، پاس ورڈ یا پیٹرن سے محفوظ بنایاجا سکتا ہے۔سیکور فولڈ سے فائلوں اور میڈیا کو بھی محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ آپ Settings>Display>Home screen>Hide appsسے بھی ہوم سکرین سے ایپس کے آئیکون ہٹا سکتے ہیں، لیکن یاد رہے کہ اس طرح ایپس کے آئیکون صرف ہوم سکرین یا ڈرائر سے ہٹیں گے۔

سرچ رزلٹ یا ایپلی کیشن کی فہرست میں ایپ بدستور موجود ہوگی۔

ایل جی
ایل جی میں Settings>Display>Home screen>Hide appsسے ہوم سکرین سے ایپس کو چھپایا جا سکتا ہے۔ایل جی سمیت کچھ اینڈروئیڈ برانڈز میں انٹرفیس کے اندر ہی ایپس کو چھپانے کا آپشن ہوتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو ہوم سکرین یا ایپ ڈرائر کی سیٹنگ میں Hide apps کا آپشن استعمال کرنا پڑتا ہے۔



ایچ ٹی سی
نئے ایچ ٹی سی یو 11اور ایچ ٹی سی کے دوسرے فونز سنس انٹرفیس کے ساتھ متعارف کرائے گئے ہیں لیکن ان میں بھی ایپس کو چھپانے کا فیچر ہے۔ اس کے لیے آپ کو ایپس سکرین پر تین ڈاٹس کے نشان یعنی سیٹنگ کے نشان پر ٹیپ کرنا ہوگا۔ اس کے بعد Show/hide apps پر ٹیپ کرنا ہوگا۔ یہاں سے آپ مختلف ایپلی کیشنز کو چھپا سکتے ہیں یا چھپی ہوئی ایپلی کیشنز کو ظاہر کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ مختلف اینڈروئیڈ لانچر، جیسے Nova Launcher سے بھی آپ اینڈروئیڈ فون میں ہوم سکرین کی ایپلی کیشنز کو چھپا یا ظاہر کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-18

Your Thoughts and Comments