How to mute google chrome music tab

How To Mute Google Chrome Music Tab

گوگل کروم میں میوزک ٹیب میوٹ کریں

گوگل کروم براؤز کے جس ٹیب میں میوزک چل رہا ہو اس ٹیب کے اوپر ساؤنڈ کا چھوٹا سا آئی کن بن جاتا ہے۔اس فیچر سے درجنوں کھلی ہوئی ٹیبز سے میوزک والی ٹیب ڈھونڈنا آسان ہوجاتا ہے۔کروم کے ہی ایک فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اس ٹیب کو بند کیے بغیر بھی اس کا میوزک میوٹ کر سکتےہیں۔
اس کےلیے کروم کی نئی ٹیب میں یوآرایل کی بجائے chrome://flags لکھیں۔

(جاری ہے)

آپ کے سامنے ایک سیٹنگ کا صفحہ ظاہر ہوجائے گا۔ یاد رہے اس صفحات پر کی جانے والی تبدیلیاں سسٹم کےلیے تباہ کن بھی ہو سکتی ہیں ۔ اس لیےاس صفحے پر بڑی احتیاط سے کام کریں۔
اس صفحے پر سکرولنگ یا کنٹرول ایف سے tab audio muting UI control لکھ کر سرچ کریں اور اس کےنیچے Enable پر کلک کر دیں۔اس کے بعد کروم کو ری سٹارٹ کریں۔ اب جب کبھی کسی ٹیب میں میوزک چلے تو ٹیب کوبند کرنے کی بجائے ساؤنڈ کے آئیکون پرکلک کردیں۔میوزک میوٹ ہو جائے گا ۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-23

More Technology Articles