How to post 360degree photos to Facebook

فیس بک پر 360ڈگری فوٹوز کیسے اپ لوڈ کریں

How to post 360degree photos to Facebook

پچھلے کچھ ہفتوں سے آپ فیس بک پر انٹرایکٹیو تصاویر دیکھ رہے ہونگے۔ یہ تصاویر آپ کو ہدایات دیتی ہیں کہ اپنے فون کو پکڑ کر اوپر اٹھائیں اور تصویر کے دوسرے حصے دیکھنے کے لیے فون کو گھمائیں۔ یہ نام نہاد 360 ڈگری تصاویر دیکھنے طریقہ ہے۔ حقیقت یہ ہےکہ آپ کو اپنی انٹرایکٹیو فوٹو اپ لوڈ کرنے کےلیے نہ ہی خصوصی کیمرہ اور نہ ہی خصوصی ایپلی کیشن کی ضرورت ہے۔


تاہم اگر آپ 360 ڈگری کے لیےکیمرہ لینا ہی چاہتے ہیں تو فیس بک درج ذیل کیمروں کو سپورٹ کرتا ہے۔
• Ricoh Theta S
• Giroptic 360 Cam
• Samsung Gear 360
• LG 360 Cam
• IC Realtech ALLie
• 360Fly
• Panono

ان میں سے ہر ایک کیمرہ سنگل شاٹ میں آپ کے اردگرد موجود ماحول کی تصویر کشی کرتا ہے تاہم اس کی قیمت کافی زیادہ ہوتی ہے۔

(جاری ہے)


360 کیمرے سے بہتر آپ کا سمارٹ فو ن ہے۔ اگر آپ کے پاس ٹیبلٹ ہے تو وہ اس فیچر کے ساتھ بہترین کام کر سکتا ہے۔فیس بک کے مطابق آئی فون 4ایس، آئی پیڈ منی یا آئی پیڈائیر اور آئی پیڈ پرو یا ان سےجدید ڈیوائسز پر یہ فیچر کام کرتا ہے۔فیس بک نے اپنی فہرست میں اینڈروئیڈ ڈیوائس کو شامل نہیں کیا ہے اور نہ ہی مستقل قریب میں اینڈروئیڈ ڈیوائس شامل ہوتی نظر آ ہی ہیں۔

تاہم کچھ گلیکسی ڈیوائس جیسے سام سنگ گلیکسی ایس 5 اور گلیکسی نوٹ 3 یا جدید پر یہ فیچر کام کرے گا۔
نان سام سنگ اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے مالکان گوگل کیمرہ ایپ(یہاں کلک کریں) استعمال کر سکتے ہیں۔
اس کے بعد آپ کو اپنی ڈیوائس سے پینوراما فوٹو لینا ہوگا۔ اگر آپ کے کیمرہ رول میں پہلے سے پینوراما فوٹوز ہیں تو بس انہیں شیئر کرنا پڑے گا۔


آپ چاہیں تو گوگل سٹریٹ ویو (اینڈروئیڈ صارفین یہاں کلک کریں اورآئی او ایس صارفین یہاں کلک کریں ) سے بہترین 360 ڈگری فوٹو لے کر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
ایک بات ذہن میں رہے کہ جب آپ پینوراما فوٹو لے کر اپ لوڈ کرتے ہیں تو فیس بک کہہ سکتا ہے کہ یہ فیچر صرف 100 ڈگری یا اس سے زیادہ پر کام کرتا ہے۔

، بدقسمتی سے یہ معلوم کرنا انتہائی مشکل ہے کہ آپ کی تصویر(ڈگری کے حسا ب سے ) کتنی بڑی ہے۔ اگر آپ فل لینڈ سکیپ فوٹو نہیں لینا چاہتے تو آپ کو کئی بار تصویر لے کر چیک کرنا پڑے گا۔
تصویر بنانے کے بعد اسے اپ لوڈ کرنے کا مرحلہ ہے۔ پینوراما تصاویر کو اپ لوڈ کرنا بہت آسان ہے۔ بس سادہ تصویر اپ لوڈ کرنے کی طرح فوٹو ٹیب پر ٹیپ کریں اور سادہ تصویر کی طرح ہی اسے بھی اپ لوڈ کر دیں تاہم ایک وقت میں صرف ایک ہی پینوراما تصویر اپ لوڈ کی جا سکتی ہے۔

How to post 360degree photos to Facebook
تاریخ اشاعت: 2016-06-28

Your Thoughts and Comments