how to remove an S Pen stuck inside the Samsung Galaxy Note5

How To Remove An S Pen Stuck Inside The Samsung Galaxy Note5

سام سنگ گلیکسی نوٹ 5 میں پھنسا ایس پین نکالنے کا آسان ترین طریقہ

اسی ہفتے میں ہم نے آپ کو خبر دی تھی کہ سام سنگ گلیکسی نوٹ 5 میں ایس پین یعنی سٹائلس پین کو الٹی طرف سے ڈالنے سے ایس پین نوٹ 5 میں پھنس جائے گا، جسے باہر نکالنے کی کوشش میں ایس پین کو ڈیٹکٹ کرنے والا سنسر ٹوٹ جائے گا(تفصیلات اس صفحے
اصل میں تو  یہ سام سنگ کے ڈیزائن کی خرابی ہے۔ اس خرابی کی وجہ سے گلیکسی ایس نوٹ 5 کا کریز بھی کچھ کم ہو گیا ہے۔

اس خرابی کے معلوم ہونے کے باوجود اگر کوئی انجانے  اپنا ایس پین گلیکسی نوٹ 5 میں پھنسا بیٹھے تو امید رکھیں کہ ایس پین بغیر کوئی نقصان کیے باہر آ سکتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو صرف ایک عام پرنٹنگ  والا کاغذ اور ایک قینچی درکار ہوگی۔ اس کے علاوہ آپ کو بس یہ ویڈیو دیکھ کر ہدایات پر عمل کرنا ہے۔

(جاری ہے)


یوٹیوب  پر ملی یہ ویڈیو ہم نے اپنے پاکستانی قارئین کی سہولت کے لیے ڈیلی موشن پر اپ لوڈ کر دی ہے، اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے جب ایس پین کو الٹا کر کے ڈالتے ہیں تو وہ واپس آتے ہوئے ایک سنسر کو بھی اپنے ساتھ کھینچتا ہوا لے آتا ہے۔

ذرا سا زور لگانے پر وہ سنسر ٹوٹ جاتا ہے اور گلیکسی نوٹ 5 کا ایس پین کو ڈیٹیکٹ کرنے کا فیچر مکمل طور پر خراب ہو جاا تا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے قینچی سے کاغذ کو ایس پین کی لمبائی اور غالبا آدھے انچ سے بھی کم  چوڑائی  میں کاٹ کر کاغذ کو ایس پین کے ساتھ ساتھ اندر داخل کیا گیا ہے۔ کاغذ کوایس پین کے ساتھ  اس طرف سے داخل کرناہے جس طرف  فون کا ڈسپلے پینل ہوتا  ہے،نہ کہ اس طرف جدھر ایج ہے۔ایس پین کی لمبائی کے برابر کاغذ اندر داخل کر کے ایس پین کو باہر نکالیں گے تو ایس پین آرام سے باہر آ جائے گا۔ اگر پھر بھی باہر نہ آئے تو ویڈیو کو دوبارہ غور سے دیکھیں اور کسی  ماہر آدمی سے کوشش کرنے کو کہیں۔

 

تاریخ اشاعت: 2015-08-30

More Technology Articles