How to save Facebook app links

How To Save Facebook App Links

فیس بک ایپلی کیشن میں پوسٹوں کو بعد میں دیکھنے کے لیے محفوظ کریں

جتنے زیادہ فرینڈز ہونگے، پیج لائک کیے ہونگے یا گروپس میں شمولیت اختیار کی ہوگی، فیس بک کی نیوز فیڈ میں اتنی ہی زیادہ پوسٹوں کی بھرمار ہوگی۔ ان پوسٹوں میں سٹیٹس اپ ڈیٹس، لنکس، مزاحیہ ویڈیوز، جگہیں، تقریبات اور بہت کچھ شامل ہو سکتا ہے۔مصروف زندگی میں تمام پوسٹیں پڑھنا یا ویڈیوز دیکھنا ممکن نہیں۔ اس کا حل فیس بک نے نکال لیا ہے۔ مصروفیت کے اوقات میں سرسری طور پر نیوز فیڈ کو دیکھتے ہوئے پوسٹ کے لنک کو بعد میں دیکھنے کے لیے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

فیس بک ویب سائٹ میں بھی یہ فیچر کچھ پیجز یا دیگر پوسٹوں کو محفوظ کرنے کے لیے متعارف کرایا جا چکا ہے۔ ایپلی کیشن میں اس کا طریقہ کار کچھ یوں ہے۔
1. سب سے پہلے کسی بھی پوسٹ، ویڈیو یا لنک کے اوپر دائیں جانب موجود چھوٹے سے تیر کے نشان پر کلک کر دیں۔
2. ڈراپ ڈاؤن مینو نے Save link کو منتخب کر لیں۔
3. محفوظ کیے ہوئے لنکس فیس بک کی مین سکرین پر ہیمبرگر مین مینو میں Saved کی کیٹیگری میں محفوظ ہو جاتے ہیں۔
4. یہاں سے آپ محفوظ کیا ہوا تمام مواد دیکھ سکتے ہیں، جو آپ نے بعد میں دیکھنے کے لیے محفوظ کیا تھا۔

تاریخ اشاعت: 2015-08-27

More Technology Articles