How to secretly check WhatsApp and Facebook messages

How To Secretly Check WhatsApp And Facebook Messages

بھیجنے والے کےعلم میں لائے بغیر وٹس ایپ اور فیس بک کےمیسیجز کیسے دیکھیں؟

سوشل میڈیا، جیسے وٹس ایپ اور فیس بک میسجر نے بات چیت کو اتنا آسان بنا دیا ہے کہ اگر کوئی دوسرا آپ کو سوشل میڈیا پر نظرانداز کر رہا ہو تو اس کا بھی پتہ چل جاتا ہے۔read receipts کا فیچر ہی ایسا ہے جو آپ کے میسیجز پڑھےجانے کی صورت میں آپ کو فوراً خبر دار کر دیتا ہے۔آپ کو خبر مل جائے کہ دوسرے نے آپ کا میسج پڑھا ہے اور اس کے باوجود جواب نہیں دیا تو اس کا سادہ سا مطلب یہی ہوتا ہے کہ دوسرا شخص آپ کو نظر انداز کر رہا ہے اور اپنے کام سے فارغ ہو کر ہی آپ کو فارغ اوقات میں جواب دے گا۔


فیس بک اور وٹس ایپ پر ایسا کوئی آپشن نہیں جس سے آپ پیغام تو پڑھ لیں اوردوسرے صارف کو اس کا پتہ نہ چلے ۔ وٹس ایپ پر ایک فیچر read receiptsکو ڈس ایبل کرنے کا بھی ہے، تاہم ایسی صورت میں آپ کو بھی اپنے پیغامات کے پڑھے جانے کے بارے میں پتہ نہیں چلتا۔

(جاری ہے)

کچھ طریقے ایسے ہیں، جس سے آپ دوسرے کے علم میں لائے بغیر پیغامات پڑھ سکتے ہیں اور read receipts کو ڈس ایبل کرنا بھی نہیں پڑتا۔



نوٹیفیکیشن سکرین
فیس بک میسنجر اور وٹس ایپ پر آنے والے نئے پیغامات فوراً ہی آپ کی ڈیوائس میں پہنچ جاتے ہیں۔ ایپلی کیشن اس بات کا انتظار نہیں کرتیں کہ آپ ایپلی کیشنز کو کھولیں اور نئے پیغامات ڈاؤن لوڈ کریں۔اس کا مطلب ہے کہ آپ میسج چیک کریں یا نہ کریں، وہ آپ کی ڈیوائس میں فوراًپہنچ جاتا ہے۔
اسی سسٹم کی وجہ سے یہ بھی ممکن ہوگیا ہے کہ آپ میسج پڑھیں اور دوسرے کے پاس read receipts بھی نہ جائیں۔
اگر آپ نے اپنی ڈیوائس(آئی فون) میں بینر نوٹیفیکیشن enable کیاہوا ہے تو کچھ میسج آپ کی نوٹیفیکیشن سکرین پر پہنچ جاتے ہیں اور آپ کو ایپلی کیشن کھولنے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔اس طرح آپ میسج پڑھ لیتے ہیں اور دوسرے کے پاس read receiptبھی نہیں جاتی، تاہم اگر آپ کے پاس تیزی سے پیغامات آ رہے ہوں تو پرانے پیغامات سکرین سے غائب ہو سکتے ہیں، جنہیں دیکھنے کے لیے ایپلی کیشن ہی کھولنا پڑتی ہے۔


ائیرپلین موڈ
جیسے ہی آپ کو میسج ملنے کا نوٹیفیکیشن ملے تو ایپلی کیشن کھولنے کی بجائے پہلے Airplane Mode پر منتقل ہوجائیں۔ یہ موڈ ، جسے Flight Mode بھی کہا جاتا ہے، فون تک وائی فائی اور موبائل سگنل کی رسائی ڈس ایبل کر دیتا ہے۔ اس موڈ پر منتقل ہونے کے لیے آئی او ایس صارفین نیچے سے اوپر سوائپ کریں اور اینڈروئیڈ صارفین فون کے بالکل اوپر سے نیچے سوائپ کر کے سیٹنگ سے موڈ تبدیل کر لیں۔
اس کے بعد آپ میسجنگ ایپلی کیشن کھولیں اور پیغام پڑھ لیں۔ آپ کے دوست کے پاس نیلا ڈبل ٹک کا نشان ظاہر نہیں ہوگا اور وہ یہی سمجھتا رہے گا کہ صاحب ابھی تک مصروف ہیں۔
پیغام پڑھنے کو خفیہ رکھنے کے لیے صارفین کو فلائٹ موڈ میں رہتے ہوئے ہی میسجنگ ایپلی کیشن بند کرنی پڑے گی۔
ایپلی کیشن کو بند کرنے کے لیے آئی فون کے ہوم بٹن پر ڈبل ٹیپ کر کے اور وٹس ایپ کو اوپر کی طرف سوائپ کر کے بند کیا جاسکتا ہے۔ اینڈروئیڈ صارف ملٹی ٹاسک بٹن پر ٹیپ کرکے ایپ کو بند کر سکتے ہیں۔
اس کے بعد جب کبھی آپ آن لائن رہتے ہوئے ایپلی کیشن کو کھولیں گے، تبھی آپ کے دوستوں کو میسج پڑھنے کا پتہ چلے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-06-06

More Technology Articles