How to send files, links, and text from your phone to your desktop

How To Send Files, Links, And Text From Your Phone To Your Desktop

فائلیں، ٹیکسٹ اورلنکس فون سے ڈیسک ٹاپ پر بھیجیں

انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے اکثر ہمیں کچھ چیزیں خود کو  بھیج کر محفوظ  کرنے کا دل کرتا ہے ۔ یہ آرٹیکلز کے لنکس، ویڈیو، ٹیکسٹ میسج یا ذاتی یادداشتیں ہو سکتی ہیں۔ موبائل فون استعمال کرتے ہوئے کچھ   ایسے لنکس، تصاویر، ویڈیو  یا ٹیکسٹ سامنے آتا ہے جسے ہم اپنے کمپیوٹر پر بھی منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ اس کاطریقہ کار کافی آسان ہے۔

وٹس ایپ کا استعمال
وٹس ایپ کو سمارٹ فون اور ویب دونوں جگہ  پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
آپ چاہیں تو اس فیچر سے اپنے سمارٹ فون میں موجود ڈیٹا کو ڈیسک ٹاپ پر منتقل  کر سکتے ہیں یا دیکھ سکتے ہیں۔
اس کا طریقہ کا یہ ہے کہ آپ اپنے کسی بھی رابطہ نمبر کے ساتھ  گروپ بنائیں اور پھر اس رابطہ نمبر کو گروپ سے  فوری طور پر نکال بھی دیں۔

(جاری ہے)

اس طرح آپ گروپ میں اکیلے رہ جائیں گے اور پرائیویسی کے حوالے سے بھی کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ اب  سمارٹ فون براؤز  کرتے جو کچھ آپ کو اچھا لگتا ہے ، آپ اسے  اس گروپ میں پوسٹ کر سکتے ہیں۔

اس گروپ میں آپ 100 ایم بی تک کی فائل شیئر کر سکتے ہیں یا اسے ذاتی ڈائری کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

پش بلٹ
پش بلٹ اینڈروئیڈ، آئی او ایس اور  ویب کے لیے ایک ایپلی کیشن ہے۔ اس سے آپ 25 ایم بی تک کی فائل ، نوٹس، لنکس اور تصاویر دوسری ڈیوائسز پر بھیج سکتے ہیں۔
پش بلٹ موبائل اینڈروئیڈ اور آئی او ایس، ڈیسک ٹاپ پر میک اور ونڈوز کلائنٹس کے لیے دستیاب ہے۔ اگر آپ ڈیسک ٹاپ ایپ استعمال کرنا نہیں چاہتے تو کروم، سفاری، فائر فاکس یا اوپیرا کے لیے ایکسٹیشن یا ایڈون استعمال کرسکتے ہیں۔
پش بلٹ کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2019-01-27

More Technology Articles