How to transfer old Android apps into a new phone

How To Transfer Old Android Apps Into A New Phone

پرانے اینڈروئیڈ فون کی ایپلی کیشن نئے فون میں ٹرانسفر کریں

سمارٹ فون میں ایپس کو چند کلکس پر انسٹال کیا جا سکتا ہے۔ یہ طریقہ کار اتنا سادہ ہے کہ صارفین انسٹال ہونے والی فائلز کو بھی نہیں دیکھ پاتے ۔اصل میں موبائل فون صارفین کو اب ضرورت بھی نہیں کہ  وہ انسٹال کی ہوئی فائلوں کو دیکھیں جب کہ انہیں ایک کلک پر ایپ اَن انسٹال کرنے کی سہولت بھی میسر ہو۔
بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ہم پلے سٹور سے کوئی ایپ انسٹال کرتے ہیں اور بعد میں نیا موبائل لے لیتے ہیں۔
جب دوبارہ ہم پلے سٹور کا رخ کرتے ہیں تو وہ ایپ وہاں سے غائب ہو چکی ہوتی ہے۔
اس ایپ کو دوبارہ انسٹال کرنے کا ایک طریقہ تو یہ ہو سکتا ہے کہ ہم کسی  تھرڈ پارٹی ویب سائٹ سے اے پی کے فائل ڈاؤن لوڈ کر کے ایپلی کیشن انسٹال کر لیں لیکن  پلے سٹور کےسوا کہیں سے ایپ انسٹال کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

دوسرا اور بہتر طریقہ یہ ہے کہ پرانے اینڈروئیڈ فون سے ایپ کو نئے فون میں منتقل کر لیں۔

اس کا طریقہ کار بھی زیادہ مشکل نہیں ہے۔
اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ اپنے  پرانے  فون میں پلے سٹور سے APK Extractor Proایپ انسٹال کر لیں۔ اس ایپ کو انسٹال کرنے کے لیےیہاں کلک کریں۔ اس ایپ کے مفت ورژن میں آپ کو اشتہار برداشت کرنے پڑیں گے۔اس ایپ کو چلا کر اسے فائلوں تک رسائی کی اجازت دیں۔
اس کے بعد وہ ایپ تلاش کریں، جسے آپ منتقل کرنا چاہتے  ہوں۔ایپ کے ساتھ موجود تھری-ڈاٹ مینو پر ٹیپ  کریں۔ اس کے بعد Share پر ٹیپ  کریں اور جہاں اے پی کے فائل کو محفوظ کرنا چاہتے ہیں وہ جگہ منتخب کر لیں۔ یہ جگہ گوگل ڈرائیو یا   خود کو ای میل کرنا بھی ہو سکتا ہے۔
اس کے بعد نئے فون سے گوگل ڈرائیو یا اپنے ای میل اکاؤنٹ سے اے پی کے فائل کھولیں اور اسے انسٹال کرلیں۔ ایسا کرنے پر آپ کا فون آپ کو نامعلوم ایپ کی انسٹالیشن سے روکنے کے لیے خبردار بھی کر سکتا ہے۔آپ سیٹنگز میں نامعلوم فائلز  کو انسٹال ہونے کی اجازت دے سکتے ہیں۔اجازت دینے کے بعد بیک کے بٹن پر ٹیپ کریں اور پرامپٹ کی ہدایات کے مطابق نئی ایپ انسٹال کرلیں۔
How to transfer old Android apps into a new phone
تاریخ اشاعت: 2019-06-13

More Technology Articles