How to turn off wifi assist in iphone ios9

How To Turn Off Wifi Assist In Iphone Ios9

آئی او ایس 9 کا فیچر صارفین کو بہت مہنگا پڑ سکتا ہے

اگر آپ نے نیا آئی فون خریدا ہے یا آئی او ایس 9 پر اپ گریڈ ہوئے ہیں تو ہوشیار ہو جائیں، آپ کا اگلا موبائل بل آپ کے ہوش اڑا سکتا ہے۔وائی فائی اسسٹ(WiFi Assist) صارفین کے علم میں لائے بغیر اچھی خاصی بینڈ وڈتھ پھونک سکتا ہے۔اس کی سیٹنگ کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اگر وائی فائی کے سگنل کمزور ہوں تو فون کو 4 جی پر سوئچ کر دیتا ہے۔

(جاری ہے)

مثال کے طور پر آپ اپنے گھر کے وائی فائی سے کنکٹ ہیں اور واک کرتے ہوئے گھر سے ذرا سا دور ہوئے تووائی فائی کے سگنل کمزور ہوتے ہی خود بخود 4 جی سوئچ آن ہوجائے گا اور ڈیٹا وائی فائی کی بجائے 4 جی کے بل میں آئے گا۔

یہ فیچر اس صورت میں تو مفید ہے جب صارف کے پاس ڈیٹا استعمال کی حد کافی زیادہ ہو اور وہ بفرنگ سے بچنا چاہتا ہو، تاہم کم بینڈ وڈتھ والے صارفین اس فیچر سے اپنا اچھا خاصا نقصان کر ا سکتےہیں۔ اسے بند کرنا بھی کافی آسان ہے۔
1. سب سے پہلے ہوم سکرین سے سیٹنگ میں جائیں۔
2. موبائل (اگر امریکا میں ہیں تو سیلولر) ڈیٹا پر کلک کریں۔
3. اس کے بعد سب سے نیچے ، یعنی ایپس سے بھی نیچے وائی فائی اسسٹ کا فیچر ہوگا۔ اسے ٹوگل سے سوئچ آف کر دیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-29

More Technology Articles