How to Use Skype to Check Your Home

سکائپ کو گھر کی نگرانی کے لیے استعمال کریں

How to Use Skype to Check Your Home

سکائپ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ویڈیو کالنگ ایپلی کیشن ہے۔ سکائپ کو جہاں اچھی کوالٹی کی ویڈیو کالنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے وہیں اسے گھر کی نگرانی کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سکائپ گھر کی نگرانی کے لیے الگ سے کوئی فیچر مہیا نہیں کرتا بلکہ بطور پاکستانی اسکے لیے آپ کو آسان سا جگاڑ لگانا پڑتا ہے۔گھر کی نگرانی کا جگاڑ لگانے کے لیے سکائپ کے خودکار کال کا جواب دینے کے فیچر کو استعمال کیا جاتا ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے گھر کے کمپیوٹر پر سکائپ اور ویڈیو کیمرے کو آن کر سکتے ہیں۔
اس فیچر کو ایکٹیویٹ کرنے کے لیے ونڈوز کے صارفین سکائپ کے مینو ٹولز میں جائیں پھر آپشن میں جا کر کالز ٹیب کو سلیکٹ کر لیں۔اس کے بعد شو ایڈوانس آپشن میں جا کر Answer incoming calls automatically اور Start my video automatically when I am in a call کو ان ایبل کر دیں۔

(جاری ہے)


میک استعمال کرنے والے صارفین Preferences کے بعدCalls پر کلک کر کے ان فیچر کو ان ایبل کر سکتے ہیں۔

اس کے بعد Save کے بٹن پر لازمی کلک کریں۔ اب جیسے ہی کال آئے گی وہ خود بخود اٹینڈ ہو جائے گی اور کیمرہ بھی خود بخود چل جائےگا۔ بہتر یہی ہے کہ صارفین ذاتی استعمال کے لیے الگ اکاؤنٹ بنا لیں اور گھر کی نگرانی کے لیے الگ۔ گھر سے باہر جاتے ہوئے وہ گھر کی نگرانی والے اکاؤنٹ سے لاگ ان ہوجائیں۔
یہ فیچر صرف گھر کی نگرانی کے لیے نہیں بلکہ گھر پر موجود ایسےافراد سے بات کرنے کے لیے بھی استعمال ہو سکتا ہے جن کو کمپیوٹر یا سکائپ چلانا ہی نہ آتا ہے۔ گھر پر فون کر کے صرف اتنا کہیں کہ کمپیوٹر چلا دیا جائے۔ اس کے بعد آپ خود گھر پر ویڈیو کال کر سکیں گے جو خودکار طور پر وصول ہو جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-06

Your Thoughts and Comments