Save Memory in Chrome

گوگل کروم براؤزر میں میموری بچائیں

Save Memory in Chrome

کروم براؤزر میں ہر ٹیب کے لیے ایک الگ پراسیس استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ہر ٹیب کے لیے ایک براؤزر کور اور ایک جی پی یو یعنی گرافکس پراسیسنگ یونٹ کے لیے بھی پراسیس کھولتا ہے۔
اگر آپ کے پاس ریم کی کوئی قلت نہیں تو یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں جس کے لیے پریشان ہوا جائے۔ اصل مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب آپ نے براؤزر میں کئی ٹیبز جیسے چالیس پچاس ٹیبز کھول رکھے ہوں۔

لیکن پھر وہی بات ہے کہ اگر آپ کے پاس ریم کی کمی نہیں تو پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ ہر ٹیب کو آپ کی ضرورت کے تحت ہی میموری دی جاتی ہے۔
کروم بطور ڈیفالٹ ہر ٹیب کے لیے الگ میموری پراسیس کھولتا ہے۔ حتیٰ کہ ایک ہی ویب سائٹ اگر آپ پانچ ٹیبز میں کھولیں تو ان کے لیے پانچ الگ الگ پراسیسز بھی کھل جائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ کوئی مسئلہ نہیں بلکہ کروم کا بہترین فیچر ہے۔

اگر کوئی ایک ٹیب اٹک جائے تو اس کی وجہ سے پورا براؤزر ہینگ نہیں ہوتا، چونکہ وہ اپنا الگ پراسیس استعمال کر رہا ہوتا ہے اس لیے وہ دوسرے ٹیبز پر اثر انداز نہیں ہوتا۔ لیکن یہ ٹپ ضرور میموری کی بچت کر سکتی ہے کہ کروم ایک ویب سائٹ کے لیے ایک ہی پراسیس استعمال کرے۔ اگر کسی ویب سائٹ کے پانچ چھ ٹیبز کھلے ہیں تو ان کے لیے الگ الگ پراسیسز نہ کھولے جائیں۔

یہ ٹپ آزمانے کے لیے کروم براؤزر کے آئی کن پر رائٹ کلک کر کے پراپرٹیز منتخب کر لیں۔
پراپرٹیز کھل جائیں تو ’’شارٹ کٹ‘‘ کے ٹیب میں آجائیں۔
شارٹ کٹ میں ’’ٹارگٹ‘‘ کے سامنے کروم کا ربط موجود ہو گا کہ یہ براؤزر کس فائل کے ذریعے چل رہا ہے۔ اس کے سامنے ایک اسپیس دے کر ہمیں درج ذیل کمانڈ کا اضافہ کرنا ہے:
--process-per-site
اب آپ جب بھی کروم میں کسی ویب سائٹ کے ایک سے زائد ٹیبز کھولیں گے تو کروم ان کے لیے الگ الگ میموری پراسیس نہیں بنائے گا، بلکہ انھیں ایک ہی پراسیس کے اندر محدود رکھے گا۔

Save Memory in Chrome
تاریخ اشاعت: 2016-11-19

Your Thoughts and Comments