Searching for torrents from within qBittorrent

کیوبٹ ٹورنٹ میں ہی ٹورنٹ فائلیں تلاش کریں

Searching for torrents from within qBittorrent
ٹورنٹ  فائلیں تلاش کرنی ہوں تو صارفین کے پاس اس حوالے سے کافی آپشنز ہیں۔ٹورنٹ سرچ انجن سے لیکر عام  سرچ  انجن تک ٹورنٹ رزلٹ فراہم کرتے ہیں۔ آپ چاہیں تو کراس پلیٹ فارم ٹورنٹ کلائنٹ کیو بٹ ٹورنٹ (ڈاون لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں) میں  رہتے  ہوئے  ہی ٹورنٹ فائلیں بھی تلاش  کر سکتے ہیں۔ کیوبٹ ٹورنٹ یہ فارئلیں مختلف ٹورنٹ سرچ انجنز سے تلاش کرتا ہے۔

کیوبٹ ٹورنٹ  سے ٹورنٹ فائلیں تلاش کرنا کافی آسان ہے۔ آئیے آپ  کو بتاتے ہیں کہ کیو بٹ ٹورنٹ سے ٹورنٹ فائلیں کیسے تلاش کرتے ہیں۔
کیو بٹ ٹورنٹ میں ٹورنٹ فائلیں سرچ کرنے کے لیے View > Search Engine پر کلک کریں۔
اگر آپ کے کمپیوٹر پر پائیتھون انسٹال نہیں ہوگی تو کیو بٹ ٹورنٹ آپ کو پائیتھون انسٹال کرنے کا کہہ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد آپ کے کیوبٹ ٹورنٹ کلائٹ پر ایک سرچ ٹیب ظاہر ہو جائے گی۔

اس سکرین پر آپ نیچے دائیں جانب Search Plungins پر کلک کر کے سرچ انجن پلگ انز انسٹال کر سکتے ہیں۔ آپ یہاں کلک کر کے مختلف ٹورنٹ سائٹس کے سرچ پلگ ان ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر سکتے ہیں۔
سرچ انجن پلگ ان انسٹال کرنے کے بعد آپ انہیں رائٹ کلک سے فعال یا غیر فعال کر سکتے ہیں۔ آپ چاہیں تو مختلف الفاظ کو مختلف ٹیب میں سرچ کر سکتے ہیں اور نتائج کو سائز، سیڈریا نام کے حساب سے فلٹر کر سکتے ہیں۔ نتائج میں آنے والے ٹورنٹ پر کلک کرنے سے ٹورنٹ شامل کرنے کا ڈیفالٹ ڈائیلاگ باکس کھل جاتا ہے اور فائل ڈاؤن لوڈ ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
تاریخ اشاعت: 2018-12-12

Your Thoughts and Comments