Select different volumes in Android

Select Different Volumes In Android

اینڈرائیڈ میں مختلف والیم منتخب کرنے کا طریقہ

ہم میں سے بہت لو گوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے سمارٹ فون کا والیم فیس بک کے والیم سے زیادہ رکھیں، یعنی جب کوئی فون آئے تو آپ کو اسکی آواز فیس بک یا کسی دوسری اپلیکیشن سے اونچی آئے۔

اینڈرائیڈ استعمال کرنے والوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ اینڈرائیڈ اپنے آپریٹنگ سسٹم میں تین مختلف والیم لیولز منتخب کرنے کی سہولت دیتا ہے، اب آپ اپنے رینگ ٹون، نوٹیفیکیشن اور میوزک کو اپنی مرضی کے والیم پر سیٹ کر سکتے ہیں۔

ہمارا یہ آرٹیکل آپ کہ یہ بتانے کی کوشش کرے گا کہ کیسے یہ ممکن ہو سکتا ہے؟

سب سے پہلے اپنے سسٹم کی سیٹنگ میں جائیں، Android 4.0+ میں یہ نوٹیفیکیشن پینل کو نیچے کی طرف کرنے کے بعد سیٹنگ آئکون کو منتخب کرنے سے آئے گا۔ یا Appsکے آئکون کو دبانے اور اسکے بعد Settings کو دبانے سے آئے گا۔

(جاری ہے)

سیٹنگ مینیو میں جا کے Sounds اور پھر Volumesپر جانے سے تین مختلف قسم کے سلائڈر کُھلیں گے۔

Media (Music, video, games, etc), Ringtones & notifications and Alarms

اب آپ Mediaکا والیم منتخب کرکے اپنے فون کا میوزک اور دیگر سروسز جیسے ویڈیو گیمز وغیرہ کا والیم منتخب کر سکتے ہیں۔
Ringtonesکو منتخب کرکے اپنی فون کی کی رنگ ٹون کا والیم منتخب کر سکتے ہیں۔
Notificationsکو منتخب کرکے فیس بک اور دیگر تمام اپلیکیشنز کا والیم منتخب کر سکتے ہیں۔

نوٹ: آپ کے سمارٹ فون کے مطابق ایک یا دو سٹیپ اور ہو سکتے ہیں، جیسے کہ Galaxy S4 and Galaxy Note 3 میں آپ سیٹنگ میں جائیں اور Device منتخب کریں اور پھر Sound ۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-13

More Technology Articles