Send WhatsApp voice messages without launching the app

Send WhatsApp Voice Messages Without Launching The App

بغیر وٹس ایپ کھولیں وٹس ایپ سے وائس میسج بھیجیں

گوگل اسسٹنٹ سے جہاں دوسرے کئی اہم کام آسان ہوئے ہیں وہاں وائس میسج بھیجنا بھی آسان ہوگیا ہے۔ایسے مقامات پر جہاں آپ ٹائپنگ نہ کر سکیں وہاں آواز کے ذریعے میسج بھیجا جاتا ہے۔گوگل کے گوگل اسسٹنٹ کے ذریعے آپ وٹس ایپ کے ذریعے بھی وائس میسیج بھیج سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے لیے آپ کو وٹس ایپ کھولنے کی بھی ضرورت نہیں۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ آپ OK Google, send a voice message اوراس کے ساتھ رابطہ کا نام بولیں۔ اس کے بعد گوگل آپ کو میسج ریکارڈ کرنے کے لیے پرامپٹ کرے گا۔ آپ اپنا میسج ریکارڈ کرائیں اور OK Google, send کی کمانڈ دے دیں۔ آپ کا میسج فوراً ہی چلا جائےگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-27

More Technology Articles