THE WORLD OLDEST SURVIVING TORRENT IS STILL GOING STRONG AFTER 12 YEARS

THE WORLD OLDEST SURVIVING TORRENT IS STILL GOING STRONG AFTER 12 YEARS

دنیا کی سب سے پرانی ٹورینٹ فائل

1999 میں بنائی گئی مشہور زمانہ فلم دی میٹرکس کے ایک دیوانے نے 2003 میں اس فلم کا ASCII ری میک بنایا۔ بٹ ٹورینٹ کے ذریعے دستیاب یہ ٹورینٹ فائل دنیا کی قدیم ترین ٹورینٹ فائل ہے جو آج بھی صحت مند ہے اور ڈیٹا سیڈنگ(seeding) جاری ہے۔4419دن پرانی یہ ایکٹیو ٹورینٹ فائل ہی اب تک کی سب سے پرانی ایکٹیو ٹورینٹ فائل ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ اس فلم کے چاہنے والوں نے12سال بعد بھی اس فلم کو ہوسٹ کیا ہوا ہے۔

میٹرکس کے شائق کی طرف سے بنائے گئے اس ایسکی ورژن کا سائز 4 جی بی ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں ایک وی او بی فائل، تصاویر اور انفو فائل شامل ہیں۔
یہ ٹورینٹ 4419دن پہلے 20 دسمبر 2003 کو بنایا گیا تھا، جو اسے دنیا کا قدیم ترین ٹورینٹ بناتا ہے۔ یہ پائریٹ بے پر پائی جانے والی 10 سال پرانی کھانوں کی کتاب سے بھی پرانی ہے۔ پائریٹ بے کی سب سے پرانی ٹورینٹ فائل تو اب مرحومہ ہو چکی ہے مگر میٹرکس کا ایسکی ورژن اب بھی زندہ ہے۔
عام طور پر زیادہ تر ٹورینٹ فائلیں چند سالوں بعد ہی ختم ہوجاتی ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ صارفین چند سالوں بعد پرانا ڈیٹا حذف کر کے نئے ڈیٹا کے لیے جگہ بنا لیتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-26

More Technology Articles