THIS IS HOW YOU LIVE STREAM ON FACEBOOK

THIS IS HOW YOU LIVE STREAM ON FACEBOOK

فیس بک پر لائیو ویڈیو سٹریمنگ

فیس بک نےسب سے پہلے مشہور شخصیات کے لیے اور ا س کے بعد فیس بک کو زیادہ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فیس بک لائیو ویڈیو سٹریمنگ کا فیچر متعارف کرایا۔ اب یہ فیچر فیس بک کے تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔
یہ فیچر استعمال کرنےمیں کافی آسان ہے۔ ٹوئٹرپیری سکوپ استعمال کرنے والوں کے لیے تو اس کا استعمال کافی جان پہچانا ہوگا۔

تاہم آپ اس بات کی امید نہ رکھیں کہ پہلی دفعہ لائیو سٹریمنگ کے دوران آپ کے تمام دوست آپ کو دیکھ رہے ہونگے۔

فیچر کی تلاش
اس فیچر کو استعمال کرنے کےلیے آپ کو سکرین پر بڑا سا Broadcast Now لکھا ہوا نظر نہیں آئے گا۔ اصل میں فی الحال آپ کو کہیں سے بھی ایسا نہیں لگے گا کہ آپ روایتی پوسٹ کرنے کے علاوہ بھی کچھ کر سکتےہیں۔

(جاری ہے)

لائیو سٹریم کا فیچر Status آئیکون کے نیچے چھپا ہوتا ہے۔


اس کو سلیکٹ کرنے سے آپ کو Check In کے آئیکون کے بعد نیا آئیکون نظر آئےگا۔ اگر آپ نے حال ہی میں سٹیٹس اپ ڈیٹ پوسٹ نہیں کی ہوگی تو آپ کو اوپر New! Record and share live video تیرتا نظر آئے گا۔
اگر آپ براڈ کاسٹنگ کے لیے تیار ہیں تو آئیکون پر کلک کر کے فیس بک کو کیمرہ اور مائیکروفون استعمال کرنے کی اجازت دے دیں۔ آپ کو یہ بس ایک بار ہی کرنا ہوگا۔

جیسے ہی آپ بڑے Continue کے بٹن پر ہٹ کریں گے آپ سے براڈ کاسٹ کی تفصیل کے بارے میں پوچھا جائےگا۔اسی سکرین میں اپنی پرائیویسی سیٹنگ منتخب کر لیں، اس سیٹنگ میں آپ پبلک شیئرنگ یا فرینڈ شیئرنگ منتخب کر سکتے ہیں۔ آپ چاہیں تو خود اپنے آپ کے لیے بھی شیئرنگ منتخب کر سکتے ہیں۔
آپ اپنے فیس ٹائم یا رئیر کیمرہ سے پورٹریٹ یا لینڈ سکیپ موڈ میں ویڈیو بنا سکتے ہیں تاہم ویڈیو ہمیشہ چوکور ہی نظر آئے گی۔
اگر آپ پورٹریٹ موڈ میں ویڈیو بنائیں گے تو لائیو فیس بک کمنٹ ویڈیو کے نیچے آئیں گے اگر آپ لینڈ سکیپ موڈ میں ویڈیو بنائیں گے تو لائیو فیس بک کمنٹس دائیں طرف ظاہر ہونگے، جیسے ہی آپ لائیو جائیں گے، آپ کی ٹائم لائن میں ویڈیو فیڈ ظاہر ہوجائے گی۔

براڈ کاسٹنگ
براڈ کاسٹنگ سکرین پر آپ اپنی ویڈیو کو ایسے ہی دیکھ رہے ہونگے، جیسے آپ کے دوست دیکھ رہے ہونگے۔
ساتھ میں یہ بھی نظر آ رہا ہوگا کہ آپ کے ناظرین کی تعداد کتنی ہے، آپ کتنی دیر سے آن ائیر ہیں اور آپ کو کمنٹس بھی نظر آ رہے ہونگے۔
فیس بک کی طرف سے اس بات کی قید نہیں کہ آپ کتنی دیر تک سٹریم کر سکتے ہیں تاہم اس فیچر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے آپ کے دوستوں کا نیٹ ورک خاصا بڑا ہونا چاہیے۔ بہتر لائیوسٹریمنگ کے لیے اچھا ہے کہ اسے وائی فائی پر استعمال کیا جائے۔

مشہور شخصیات یا برانڈ پیجز جب لائیو سٹریم کا فیچر استعمال کرتے ہیں تو ان کے فالوورز کے پاس پش نوٹیفیکیشن جاتے ہیں لیکن جب عام صارفین لائیو سٹریمنگ کرتے ہیں تو پش نوٹیفیکیشن جانے کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ان کی لائیو سٹریمنگ کے دوران کسی کے پاس پش نوٹیفیکیشن نہیں گیا ، جب کہ کچھ کا کہنا ہےکہ اُن کی لائیو سٹریمنگ کے دوران چند لوگوں کے پاس پش نوٹیفیکیشن ظاہر ہوا تھا۔
اس کا بہتر حل یہ ہے کہ صارفین اپنے دوستوں سے ”خطاب“ کرنے سے پہلے ایک الگ پوسٹ میں اپنی ٹائمنگ پوسٹ کردیں، تاکہ آپ کے احباب مخصوص ٹائمنگ میں آپ کو سن سکیں۔
جب آپ کی براڈ کاسٹنگ مکمل ہو جاتی ہے تو براڈ کاسٹنگ کی ویڈیو آپ کی ٹائم لائن میں محفوظ ہو جاتی ہے، تاکہ اگر کوئی آپ کی باتیں نہیں سن سکا تو وہ بھی ری پلے سے مستفید ہوسکے ۔
اس ویڈیو کو فون کے کیمرہ رول میں بھی محفوظ کیا جا سکتا ہے، جہاں اسے ایڈٹ کرنے کے بعد دوسرے شوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کیا جا سکتا ہے۔
فی الوقت فیس بک کے لائیو سٹریم میں یہی کمی محسوس ہوتی ہے کہ یہ آپ کے بہت کم دوستوں کو پش نوٹیفیکیشن دکھاتا ہے ، جبکہ پیری سکوپ ٹوئٹر کے تمام فالورز کو نوٹیفیکیشن دیتا ہے ورنہ ویڈیو کوالٹی کے اعتبار سے فیس بک لائیو سٹریمنگ کافی بہتر ہے۔

THIS IS HOW YOU LIVE STREAM ON FACEBOOK
تاریخ اشاعت: 2016-01-31

More Technology Articles