This is the fastest way to start a new Google doc sheet or presentation

This Is The Fastest Way To Start A New Google Doc Sheet Or Presentation

نئے گوگل ڈاکیومنٹ، سپریڈ شیٹ اور پریزینٹیشن شروع کرنے کا تیز ترین طریقہ

اگر آپ گوگل ڈاکیومنٹس، سپریڈ شیٹس یا سلائیڈز پر کام کرتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے ہی ہے۔ اب آپ کو نیا گوگل ڈاکیومنٹ، شیٹ یا پریزینٹیشن بنانے کے لیے پہلے گوگل ڈرائیو کی ویب سائٹ اور پھر نیو کے آپشن پر جانے کی ضرورت نہیں۔ اب نیا گوگل ڈاکیومنٹ، سپریڈشیٹ، سلائیڈ یا فارم بنانا بے حد آسان ہوگیا ہے۔
آگر آپ براؤزر میں پہلے سے سائن ان ہیں تو آپ کو نیا ڈاکیومنٹ بنانے کے لیے براؤزر کی ایڈریس بار میں docs.new یا doc.new یا document.new لکھ کر انٹر کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

انٹر کرتے ہی نیا گوگل ڈاکیومنٹ آپ کے سامنے ہوگا۔
اسی طرح شپریڈ شیٹ کے لیے ایڈریس بار میں sheet.new یا sheets.new یا spreadsheet.new لکھ کر انٹر کرنا پڑے گا۔ جس کے بعد نئی گوگل سپریڈ شیٹ آپ کے سامنے ہوگی۔
پریزینٹیشن کے لیے آپ کو ایڈریس بار میں deck.newیا presentation.new لکھنا پڑے گا۔ اسی طرح فارمز کے لیے form.new اور سائٹس کے لیے site.new لکھ کر انٹر کرنا پڑے گا۔
تاریخ اشاعت: 2018-10-28

More Technology Articles