Want some privacy? Go invisible on WhatsApp

وٹس ایپ پر دوسروں کی نظروں سے اوجھل ہونے کے طریقے

Want some privacy? Go invisible on WhatsApp

ماضی میں گوگل ٹاک یا جی ٹاک استعمال کرتے ہوئے دوستوں کی نظروں سے اوجھل(invisible) ہونا کافی آسان تھا۔ جی ٹاک میں دوسروں کے نظروں سے غائب ہونے کے لیے بس ان ویزیبل موڈ پر منتقل ہونا پڑتا تھا۔
اب دنیا وٹس ایپ پر منتقل ہوگئی ہے مگر اس میں دوسروں کی نظروں سے اوجھل ہونا اتنا آسان نہیں۔ بہت سے لوگوں کو کام کے دوران وٹس ایپ کی بز یقیناً گراں گزرتی ہیں، جس کا ایک علاج تو یہ ہے کہ وائی فائی یا موبائل ڈیٹا آف کر دیا جائے مگر اس سے دوسری سروسز کے متاثر ہونے کا بھی ڈر بھی رہتا ہے۔

وٹس ایپ پر بھی ایسے طریقے ہیں، جس سےآپ لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہو سکتے ہیں۔ تاہم یہ طریقے اتنے زیادہ آسان نہیں، جتنا جی ٹاک میں ان ویزیبل ہونا تھا۔وٹس ایپ پر خود کو چھپانے کے لیے درج ذیل طریقے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)



اپنے Last Seen سٹیٹس کو چھپائیں
اپنے Last Seen کو چھپا کر آپ کو وٹس ایپ پر کافی آرام مل سکتا ہے ۔ اس فیچر کو ڈس ایبل کرنے کے بعد آپ سکون سے اپنی مرضی کے اوقات میں آئے ہوئے میسجیز کا جواب دے سکتے ہیں۔

اس فیچر کو ڈس ایبل کرنے کے لیے وٹس ایپ کی سیٹنگ پر جائیں۔اس کے بعد اکاؤنٹ منتخب کریں۔ Privacy ٹیب میں Last seen کو تبدیل کر کے Nobody کر دیں۔اب کوئی بھی وٹس ایپ پر نہیں جان سکے گا کہ آپ آخری بار کب نظر آئے تھے۔ اس طریقے سے last seen کو ڈس ایبل کرنے سے جہاں دوسرے آپ کی آخری آمد کا وقت نہیں جان پائیں گے وہیں آپ بھی دوسروں کی آمد کا آخری وقت نہیں جان پائیں گے۔



اپنا سٹیٹس چھپائیں
اپنا سٹیٹس چھپانے کے لیے وٹس ایپ کی Setting پھر Privacy پھر Status پر جا کر Nobody کر دیں۔ اب آپ کا سٹیٹس کسی کو بھی نظر آئے گا۔

اپنی پروفائل فوٹو کو چھپائیں
اپنی خوبصورت سی پروفائل فوٹو کو ہرکسی ایرے غیرے نتھو خیرے کی نظروں سے اوجھل رکھنے کے لیے وٹس ایپ کی Setting میں جائیں پھر Privacy پھر Profile Photo جا کر اسے بھی Nobody کر دیں۔



نیلا ٹک کا نشان ظاہر نہ ہو
نیلے ٹک کا نشان بھی بہت پریشان کرتا ہے۔ آپ کے میسج پڑھتے ہی، دوسرے شخص کے پاس میسج پر نیلا ٹک ظاہر ہوجاتا ہے اور اسے معلوم ہوجاتا ہے کہ آپ نے میسج پڑھ لیا۔ اس کا سیدھا سا مطلب ہے کہ آپ آن لائن ہو، تبھی تو آپ نے میسج پڑھا ہے۔
اس مسئلے کا حل بھی موجود ہے۔ وٹس ایپ کی سیٹنگ پر جائیں۔

Account پھر Privacy پر جا کر Read Receipt باکس کو uncheck کر دیں۔

وٹس ایپ کو کچھ دیر کے لیے خاموش کردیں
یہ ٹپ صرف اینڈروئیڈ صارفین کے لیے ہے ۔ اس فیچر سے وٹس ایپ کو عارضی طور پر بند کیا جا سکتا ہے۔ ایسا کرنے کے لیے اپنے فون کی Setting میں جائیں پھر Apps پھر WhatsApp پر جا کر Force Stop پر ٹیپ کر دیں۔ وٹس ایپ پر اب آپ کو کوئی میسج نہیں آئے گا۔ وٹس ایپ پر دوبارہ میسج حاصل کرنے کے لیے صرف وٹس ایپ ایپلی کیشن کو کھولیں، یہ دوبارہ سے اپنا کام شروع کر دے گی۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-15

Your Thoughts and Comments