where i can see my sent friend requests

فیس بک پر میں نے کس کس کو دوستی کی درخواست بھیج رکھی ہے؟

where i can see my sent friend requests

سوال:فیس بک پر میں یہ کیسے دیکھ سکتا ہوں کہ میں نے کس کس کو Friend Request بھیج رکھی ہے؟


یہ جاننے کے لئے کہ آپ نے کن لوگوں کو فرینڈ ریکوئسٹ بھیج رکھی ہے اور انہوں نے اب تک اسے قبول نہیں کیا، فیس بک کے نوٹی فکیشن آئی کن اور میسج آئی کن کے بائیں جانب موجود آئی کن (جس پر کلک کرنے سے ان لوگوں کی فہرست ظاہر ہوتی ہے جنہوں نے آپ کو فرینڈ ریکوئسٹ بھیج رکھی ہے) پر کلک کیجئے۔

(جاری ہے)


اس فہرست میں سب سے اوپر Find Friends کا لنک موجود ہے۔ اس پر کلک کریں اور پھر کھلنے والے پیج پر View Sent Requests پر کلک کریں۔ اس طرح آپ کے سامنے ان تمام لوگوں کی فہرست ظاہر ہوجائے گی جن کو آپ نے فرینڈ ریکوئسٹ بھیج رکھی ہے۔
آپ جس ریکوئسٹ کو چاہیں کینسل بھی کرسکتے ہیں۔ اگر ہمارا بتایا ہوا یہ طریقہ آپ کے لئے کام نہ کررہا ہو تو فیس بک لاگ ان کرنے کے بعد ایڈریس بار میں یہ ایڈریس ٹائپ کریں:
https://www.facebook.com/friends/requests/?outgoing=1

تاریخ اشاعت: 2017-08-22

Your Thoughts and Comments