Write mathematical formulae in facebook messenger

فیس بک مسنیجر میں لکھیں ریاضی کے فارمولے

Write mathematical formulae in facebook messenger
فیس بک مسینجر میں کئی فیچر ایسے ہیں جن سے ہم میں سے اکثر لوگ ناواقف ہیں۔ ایسا ہی ایک فیچر ریاضی کے فارمولے لکھنے کا ہے۔ فیس بک مسینجر کا یہ فیچر نیا نہیں ہے۔ لیکن بیشتر لوگوں کو یہ معلوم نہیں۔
فیس بک مسینجر LaTexمیں لکھی مساوات کو ریاضی کی درست مساوات میں بدل دیتا ہے۔ LaTex بنیادی طور پر ایک ڈاکیومنٹ پریپریشن سسٹم ہے۔ یونی ورسٹی لیول کے بیشتر طلباء کو اس کے بارے میں علم ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

مقالے اور سائنسی مضامین عموماً LaTexمیں ہی تیار کیے جاتے ہیں جنہیں بعد میں باآسانی PDF یا کسی دوسرے فارمیٹ میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
فیس بک مسنیجر میں LaTexفارمیٹ میں کوئی فارمولا لکھ کر اینٹر کیا جائے تو مسنیجر اسے خود ہی ریاضی کے فارمولے میں بدل لیتا ہے۔ مثال کے طور پر فیثاغورث کی معروف مساوات کو LaTex میں کچھ ایسے لکھا جاتا ہے:
\(x^2 + y^2 = z^2\)
آپ جیسے ہی یہ مسنیجر میں ٹائپ کرکے اینٹر کریں گے، مسینجر اسے نیچے دی گئی تصویر کے مطابق تبدیل کردے گا۔
فیس بک مسنیجر کا یہ فیچر اسکول کالج کے طلباء کے لیے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
Write mathematical formulae in facebook messenger
تاریخ اشاعت: 2017-11-11

Your Thoughts and Comments