You can use your Android phone as a security key

You Can Use Your Android Phone As A Security Key

اب آپ اپنے اینڈروئیڈ فون کو فزیکل سیکورٹی کیز کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں

اگر آپ کے موبائل میں اینڈروئیڈ 7.0 یا جدید ورژن انسٹال ہے تو آپ اپنے سمارٹ فون کو فزیکل سیکورٹی کی (key)  میں بدل سکتے ہیں۔
سیکورٹی کی ایسا طریقہ ہوتا ہے، جس سے معلوم ہو کہ اکاؤنٹ میں سائن اِن کرنے والے آپ ہی ہیں۔ انٹرنیٹ پر آپ خود کو کئی طریقوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے کوڈ حاصل کر کے یا گوگل کا مقبول 2 سٹیپ ویری فیکیشن    عام استعمال ہونے والے طریقے ہیں۔
خود کو محفوظ کرنے کے لیے فزیکل کیز بھی استعمال کی جاتی ہیں۔ یہ یو ایس بی فلیش ڈرائیو کی طرح  ہی یو ایس بی پورٹ میں لگتی ہیں۔گوگل کی اپنی ٹائٹن سیکورٹی کی گوگل کے ملازمین کئی سالوں سے استعمال کر رہے ہیں۔
اگر آپ گوگل کےملازم نہیں  ہیں تو اب آپ اپنے فون کو ہی فیزیکل سیکورٹی کی کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


اگر آپ کےسمارٹ فون میں اینڈروئیڈ 7.0 یا جدید ورژن انسٹال ہے تو آپ یہاں کلک کرکے اپنے اکاؤنٹ پر 2 سٹیپ ویری فیکیشن فعال کر لیں۔

اس کے بعد کمپیوٹر سے 2 سٹیپ ویری فیکیشن کی سیٹنگ  وزٹ کریں اور Add security key پر کلک کریں اوریہاں دستیاب ڈیوائسز میں سے اپنا اینڈروئیڈ فون منتخب کر لیں۔
اس کے بعد جب بھی آپ کا براؤزر یا ڈیوائس آپ کے گوگل اکاؤنٹ میں لاگ اِن ہونا چاہے تو آپ اپنے فون سے اس کی تصدیق کر سکتے ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2019-04-11

More Technology Articles