5 year old finds Xbox security flaw

5 Year Old Finds Xbox Security Flaw

پانچ سالہ بچے کا کارنامہ۔۔۔ ایکس باکس میں سنگین سکیورٹی نقص تلاش کر لیا

ایک پانچ سالہ بچے جس کا نام کرسٹوفر ون ہیسل ہے نے دریافت کر لیا کہ بغیر پاسورڈ جانے وہ کس طرح اپنے والد کے ایکس بوکس تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔مائیکروسافٹ نے نہ صرف نقص کو تسلیم کیا بلکہ بچے کو سیکیورٹی ریسرچر کی نوکری بھی دے دی۔
کے جی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرسٹوفر ایک تیز دماغ والا بچہ ہے ۔اس کے والدین نے نوٹس کیا کہ وہ اپنے والد کے ایکس بوکس لائیو پر گیمز کھیلتا ہے۔

جبکہ اس میں 5 سالہ بچے کے کھیلنے کے لیے کوئی گیم موجود نہیں ہے۔
کرسٹوفر کے والد ایک کمپیوٹر سیکیورٹی کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں۔ کرسٹوفر کے اس طرح ایکس بوکس استعمال کرنے پر ایک دن اس سے غور سے دیکھا کہ وہ کس طرح یہ سب کرتا ہے۔ جس پر بچے نے بتایا کہ غلط پاسورڈ استعمال کرنے کے باوجود بھی اس کے پاس پاسورڈ کی تصدیق کے لیے سامنے آنے والی سکرین کے ساتھ ایک موقع ہوتا ہے جہاں وہ space keys کو استعمال کر کے enter دبا دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اور ایکس بوکس کے اندر داخل ہو جاتا ہے۔ اس عمل نے اس کے والد کو حیرانگی میں مبتلا کر دیا۔
مائیکروسافٹ کو اطلاع دینے پر مسئلے کو حل کر دیا گیا مگر ساتھ ساتھ بچے کو چار گیمز ، 50 ڈالرز ، ایک سال کی ایکس بوکس لائیو کی سبسکرپشن دی گئی۔اس کے علاوہ بچے کو سیکیورٹی ریسرچر کے طور پر ملازمت بھی دے دی گی۔

بی بی سی کو دیے گئے ایک بیان میں مائیکروسافٹ نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے اپنے صارفین کی طرف سے ملنے والے فیڈ بیک کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ایک اور قابلِ ذکر بات جو سننے میں آئی ہے وہ یہ کہ مائیکروسافٹ بورڈ نے کرسٹوفر کو 2035 کا سی ای او منتخب بھی کر لیا ہے۔لیکن فلحال اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-06

More Technology Articles