Angry Birds is spying on you

Angry Birds Is Spying On You

اینگری برڈز سے ہوشیار رہئیے، یہ محض ایک گیم نہیں!

یقینا’’ اینگری برڈ‘‘ صرف ایک گیم لگتی ہے جس کو آپ وقت گزاری کے لیے استعمال کرتے ہیں۔لیکن سکیورٹی کے ماہر ایڈورڈ سنوڈین کے مطابق اینگری برڈ اور کچھ ایپس جن کو’’ لیکی ایپس‘‘ کا نام دیا گیا ہے امریکی خفیہ ایجنسی اور برطانیہ کی خفیہ ایجنسی کے لیے لوگوں کا ذاتی ڈیٹا جمع کرتیں ہیں۔یہ سب تصویروں، رہنے کی جگہ کے متعلق اور دیگر معلومات جو گیم کے درمیان میں پوچھی جاتی ہیں کو خفیہ اداروں کو فراہم کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

اینگری برڈ کے ڈیولپرز ’’ روویو‘‘ اس بات سے انکار کر چکے ہیں وہ کہتے ہیں کہ یہ خبر بے بنیاد ہے، گیم کے دوران پوچھی جانے والی معلومات کا مقصد گیم کے معیار کو مزید بہتر کرنا ہے۔

نیو یارک ٹائمز نے حال ہی میں یہ خبر دی ہے کہ یہ دونوں خفیہ ایجنسیاں 2007 سے مختلف طریقوں کے ذریعے ایپس سے ڈیٹا چورانے کی کوشش کر رہی ہیں۔تب سے سمارٹ فونز ان سب کا بہترین ذریعہ ثابت ہوئے ہیں۔ جو معلومات زیادہ تر حاصل کی جاتیں ہیں ان میں عمر، جنس، ازدواجی درجہ، تصاویر، ویڈیوز اور پاسورڈز وغیرہ شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-30

More Technology Articles