Apple and Google rejecting apps cashing in on the Flappy Bird name

Apple And Google Rejecting Apps Cashing In On The Flappy Bird Name

ایپل اور گوگل نے فلاپی برڈ کے نام سے آنے والی نئی اپلیکیشنز کو نا منظور کردیا

فلاپی برڈ کی مقبولیت سے کون واقف نہیں، اس گیم ایپلیکشن نے شہرت کے وہ گراف بلند کیے ہیں جس کا اندازہ اس کے تخلیقکار کو بھی نہیں تھا، اور اسکی شہرت ہی اس کو ختم کرنے کی وجہ بنی۔ اس کی شہرت سے لے کر اب تک ہر کوئی اپنی گیم ایپ کو فلاپی کا نام دے کر ایپ سٹور اور پلے سٹور میں شامل کروانا چاہتا ہے۔
گوگل اور ایپل نے بھی اس بات پر دھیان دیا ہے اور ان تخلیق کاروں سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے جو ’ فلاپی‘ کے نام کے ساتھ اپنی ایپ جمع کر وا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ کچھ تخلیق کاروں نے بھی اعتراض اٹھایا ہے کہ انکی ایپس کو کامیابی سے دور رکھنے کے لیے نا منظور کیا جا رہا ہے۔
ایپل کی طرف سے نامنظوری کی وجہ صارف کو کچھ بھی غلط ڈاؤن لوڈ کرنے سے روکنے کی بتائی گی ہے۔جبکہ گوگل کی طرف سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا مگر امید کی جا رہی ہے کہ گوگل بھی کچھ ایسی ہی وجوہات بیان کرے گا۔
یہ عمل دیر سے ہی سہی مگر وقوع پذیر ہو گیا ہے ماضی میں ایسا بہت بار ہوا کہ کسی بھی ایپ کی کامیابی کے بعد اس کے نام کا استعمال کر کے بے شمار ایپس شامل کی گئیں اور گوگل اور ایپل نے بھی بند آنکھوں کے ساتھ ان کو شامل کیا۔یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ صارف ین کی سہولت کے لیے ایسا قدم اٹھایا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-18

More Technology Articles