Apple details its Arcade gaming subscription service, coming September 19

Apple Details Its Arcade Gaming Subscription Service, Coming September 19

ایپل کی سبسکرپشن گیمنگ سروس آرکیڈ 19 ستمبر سے لانچ کی جائے گی

ایپل نے  مارچ میں ایپل آرکیڈ کے بارے میں بتایا تھا۔ ایپل کی یہ سبسکرپشن بیسڈ گیمنگ سروس 19ستمبر سے شروع ہو جائے گی۔ ایپل آرکیڈ کی ماہانہ فیس 4.99 ڈالر ہوگی۔ صارفین ایک ماہ کے لیے اس سروس کا مفت ٹرائیل بھی لے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


اچھی بات یہ ہے کہ ایک سبسکرپشن سے   صارفین کی تمام ایپل فیملی (6 افراد تک)  گیمنگ سروس سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔صارفین آئی فون، آئی پیڈ، میک اور ایپل ٹی وی سے اس سروس تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
ایپل نے وعدہ کیا ہے کہ اس کی بہت سی گیمز کے ٹائٹل صرف ایپل آرکیڈ پر ہی دستیاب ہونگے۔ ایپل آرکیڈ پر 100 ٹائٹلز ہونگے، اس میں سے کافی صرف آرکیڈ پر ہی دستیاب ہونگے۔ایپل آرکیڈ اپنی سروس کا آغاز دنیا کے 150 ممالک سے کرے گا۔

تاریخ اشاعت: 2019-09-12

More Technology Articles