Can you guess how much money Pokemon GO has grossed world-wide?

Can You Guess How Much Money Pokemon GO Has Grossed World-wide?

کیا آپ کو اندازہ ہے کہ پوکیمون گو نے دنیا بھر سے کتنی کمائی کی ہے؟

2016ء کے گرما میں لانچ ہونے والی پوکیمون گو  اب اتنی مقبول نہیں، جتنی آغاز پر تھی۔ آپ کو یاد ہوگا کہ اُن دنوں بہت سے نوجوان  اپنے موبائل کی سکرین پر نظریں جمائے  کونے کھدروں میں پوکیمون پکڑتے نظر آتے تھے۔ اب وہ دن تو چلے گئے لیکن  پوکیمون گو کو بنانے والوں کی تجوریاں بھر گئے۔
تجزیاتی کمپنی سنسر ٹاور کے مطابق پوکیمون  گو نے اپنے لانچ سے اب تک 2.45 ار ب ڈالر کی کمائی کی ہے۔
اس کمائی کا زیادہ حصہ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پر پیش کیے گئے پوکیمون ٹائٹلز سے  آیا ہے۔پوکیمون شفل نے 25 ملین ڈالر کی کمائی کی ہے۔ پوکیمون کے دوسرے ٹائٹلز میں پوکیمون ڈوئل، پوکیمون کوئسٹ، پوکیمون : ماگیکارپ جمپ اور پوکیمون ٹی سی جی آن لائن  شامل ہیں۔
2014ء سے اب تک 640 ملین صارفین اپنی موبائل ڈیوائسز پر  پوکیمون گیمز انسٹال کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں سے 550 ملین نے پوکیمون گو گیم انسٹال کی ہے۔دوسرے نمبر پر پوکیمون ڈوئل شامل ہے، جسے 39 ملین صارفین نے انسٹال کیا ہے۔
امریکا میں پوکیمون کے چاہنے والے سب سے زیادہ ہیں۔ امریکا سے  کمپنی کو 875 ملین ڈالر یا ساری دنیا میں پوکیمون گو پر خرچ ہونے والی رقم کا 35 فیصد ملا ہے۔
جاپان میں بھی پوکیمون کے بہت سے شائقین ہیں۔ جاپان سے کمپنی کو 725 ملین ڈالر یا ساری دنیا کی آمدن کا 29 فیصد وصول ہوا ہے۔
اگر آپ نے ابھی تک پوکیمون  گو نہیں کھیلی تو  ایپ سٹور سے اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیےیہاں کلک کریں۔ پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اسے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2019-03-08

More Technology Articles