Candy Crush Saga brought in more than 1 billion in revenue last year

Candy Crush Saga Brought In More Than 1 Billion In Revenue Last Year

کینڈی کرش ساگا نے مفت ہونے کے باوجود اربوں ڈالر کما لیے

کینڈی کرش ساگا ایک گیم ایپلی کیشن ہے جو تمام صارفین کے لیے مفت میں دستیاب ہے۔ مفت ہونے کے باوجود اس گیم نے اپنے ڈویلپرز کو اربوں ڈالر کما کر دئیے ہیں۔

کینڈی کرش کی پچھلے سال کی کمائی 1.33 ارب ڈالر ہے۔ کینڈی کرش کا ذریعہ آمدن ان ایپ (in-app) خریداری ہے۔

(جاری ہے)

اس کا مطلب ہے کہ مفت گیمز میں بہت سی جگہوں پر پیسوں کے عوض مختلف سہولیات ، جیسے چانس، فیول اور لیول خریدنا۔

کینڈی کرش نے 2013 میں بھی ایک ارب سے زیادہ یعنی 1.04 ارب ڈالر کمائے تھے۔

یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں کہ کینڈی کرش کھیلنے والوں میں سے 97.7 فیصد لوگ اسے مفت میں استعمال کرتے ہیں اورپیسوں کے عوض کوئی سہولت استعمال نہیں کرتے۔ جبکہ 2.3 فیصد لوگوں ہی ایسے ہیں جو گیم کی تمام خصوصیات استعمال کر کے کمپنی کو اربوں ڈالر دے رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-15

More Technology Articles