Catch ghosts with Ghostbusters World

Catch Ghosts With Ghostbusters World

پوکیمون پکڑپکڑ کر بوریت ہورہی ہے؟ گھوسٹ بسٹر ورلڈ سے بھوت پکڑنے کے لیے تیار ہوجائیں

کیا آپ کو بھوتوں سے ڈر نہیں لگتا؟ اگر یہ سچ ہے تو پھر آپ پوکیمون گو کی متبادل گیم گھوسٹ بسٹرز ورلڈ کھیل سکتے ہیں۔ اس گیم کی بنیاد بھی لوکیشن پر ہے اور یہ آگمنٹڈ رئیلٹی کے استعمال سے کھیلی جاتی ہے۔
گزشتہ ہفتے سان ڈیگو کومک کون  میں  گھوسٹ بسٹرز ورلڈ کا ایک ڈیمو ورژن پیش کیا گیا ۔ اس گیم میں کھلاڑی ایک پروٹون پیک کی مدد سے بھوتوں کو پکڑتے ہیں۔


پوکیمون گو کے برعکس گھوسٹ بسٹرز ورلڈ کو گوگل میپ پلیٹ فارم کی مدد سے بنایا گیا ہے اور جسے حال ہی میں ڈویلپرز کے لیے عام کیا گیا ہے اور تھری ڈی عمارات کے مناظر شامل کیے گئے ہیں ۔
رپورٹس کے مطابق اس گیم میں چار مختلف قسم کے پروٹون پیک شامل ہیں جو مختلف رینج کی بلاسٹ پاور رکھتے ہیں۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسا کہ پوکیمون گو میں گریٹ بالز اور ماسٹر بالز کی مدد سے آسانی سے مونسٹرزکو پکڑا جاتا ہے۔

(جاری ہے)


اس گیم کو کھیلنے والے افراد ڈائیمینشن  پورٹل سے   مزید آئٹمز حاصل کر سکتے ہیں یا ان ایپ پرچیز کے ذریعے اسلحہ خرید سکتے ہیں۔
اس گیم میں  کھلاڑیوں کے فون کا  پیڈومیٹر استعمال کرتے ہوئے ان کی حرکات پہ نظر رکھی جاتی ہے۔بھوتوں کوکافی دور جا کر پکڑنے پر کھلاڑیوں کو انعام بھی ملتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ گیم پوکیمون گو ہی ہے لیکن اسے بھوتوں کے ساتھ جاری کیا گیا ہے۔
یہ گیم کھلاڑی بمقابلہ کھلاڑی اور سٹوری موڈ میں کھیلی جا سکتی ہے۔
ڈیمو ورژن میں ایک ان گیم چیٹ کا فیچر بھی موجودہے ۔اگر چیٹ فیچر کو استعمال کرنا مشکل ہوا تو اسے  ختم بھی کیا جا سکتا ہے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ گھوسٹ بسٹرز ورلڈ کو اس سال کے آخر میں آئی او ایس اور اینڈروئیڈ  پر تقریباً 150 بھوتوں کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔ فی الحال اس گیم کی ویب سائٹ پر صرف اس کا ٹریلر اور سوشل میڈیا پیجز کے لنکس موجود ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-27

More Technology Articles