Confirmed Atari is making a console

Confirmed Atari Is Making A Console

اٹاری نیا گیم کنسول بنا رہاہے

کچھ دن پہلے ہی خبریں آئیں تھی کہ اٹاری(Atari) ایک نئے کنسول پر کام کر رہا ہے اور اس کےلیے ڈویلپرز کو ہائر کر رہا ہے۔ اب ان دونوں خبروں کی تصدیق ہو چکی ہے۔
اٹاری کے سی ای او فریڈ شینائس نے گیم بیٹ کو بتایا کہ ہر کسی کی پسندیدہ کلاسک گیم کمپنی بلاشبہ نئے کنسول پر کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)


اٹاری کے نئے کنسول کے حوالے سے ایک نئی ٹیزر ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی لیکن اس ویڈیو سے کنسول کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ملتیں۔

یوٹیوب ویڈیو کے ٹائٹل سے پتا چلتا ہے کہ یہ نئی اٹاری پراڈکٹ ہے۔بہت سے لوگوں نے ٹاری باکس کے ٹیزر کو جعلی قرار دیا تھا لیکن فریڈ نے اس کی تصدیق کر دی ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ نیا گیم کنسول اصل میں کیسا ہوگا ۔ فریڈ نے صرف اتنا بتایا ہے کہ نیا کنسول پی سی ٹیکنالوجی بیسڈ ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-16

More Technology Articles