'Dota 2' champions won more money than top Wimbledon players

'Dota 2' Champions Won More Money Than Top Wimbledon Players

ڈوٹا 2 چیمپئن شپ میں فاتحین نے ٹینس اور گالف کے عالمی مقابلے جیتنے والوں سے زیادہ رقم کمائی

ای سپورٹس ایک بہت بڑی صنعت بن چکی ہے۔ ای سپورٹس کے مقابلوں میں  بھی اب فاتحین  کئی کئی ملین ڈالر جیت رہے ہیں۔
اس سال ہونے والا انٹرنیشنل ڈوٹا 2 (Dota 2) ٹورنامنٹ بھی پچھلے سال جیتنے والی ٹیم او جی نے جیت لیا۔ اس جیت کے بعد فاتح ٹیم کو 34,292,599 ڈالر کی انعامی رقم میں سے 15,603,133 ڈالر ملے۔ یہ ای سپورٹس کی تاریخ کا سب سے بڑا انعام ہے۔ او جی کی ٹیم کو ملنے والا انعام ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں میں تقسیم ہوگا۔

(جاری ہے)

ای سپورٹس کنسلٹنٹ روڈ بریسلاؤ کا کہنا ہے کہ انعامی رقم کی 15.6 ملین ڈالر کی رقم میں سے ہر کھلاڑی کو 3.1 ملین ڈالر ملیں گے۔
اس کے مقابلے میں دیکھا جائے تو ٹائیگر وڈ کو 2019 ماسٹرز میں 2.07 ملین ڈالر ملے۔ اس سال ویمبلڈن میں نواک جوکووچ  کو 2.9 ملین ڈالر ملے۔ مقابلے میں رنر اپ ٹیم کو 4,458,038 ڈالر ملے۔ یعنی ہر کھلاڑی 892,000 ڈالر ملے تھے۔

تاریخ اشاعت: 2019-08-26

More Technology Articles