Facebook has a new hidden game in Messenger

Facebook Has A New Hidden Game In Messenger

فیس بک نے میسنجر میں نئی خفیہ گیم شامل کر دی

مارچ میں  فیس بک نے میسنجر میں باسکٹ بال کی گیم شامل کی تھی(تفصیلات اس صفحے پر)۔ اب جب لوگوں کو یورو 2016 کے موقع پر  فٹ بال کا بخار چڑھ گیا ہے تو فیس بک نے میسنجر میں فٹ بال گیم متعارف کرا دی ہے۔
اس گیم کو بھی اسی طرح کھیلا جاتا ہے جیسے باسکٹ بال گیم  کھیلتے ہیں۔گیم کھیلنے کے لیے فٹ بال کا ایموجی ( ) بھیجیں اور اس پر ٹیپ کر دیں۔

(جاری ہے)


فٹ بال کو گول میں پھینکنے کی بجائے اس کو ہوا میں رکھنے کےلیے اس پر ٹیپ رکھنا پڑےگا۔ 10 پوائنٹ کے بعد گیم زیادہ مشکل ہوتی چلی جاتی ہے۔کچھ لوگوں کے مطابق یہ گیم اُن کی سوچ سے زیادہ مشکل ہے۔
یہ گیم ابھی متعارف کرائی جا رہی ہے، اس لیے ہو سکتا ہے کہ کچھ صارفین  ابھی اسے نہ کھیل سکیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-06-16

More Technology Articles