Fortnite is now available for download on any Android device

Fortnite Is Now Available For Download On Any Android Device

فورٹ نائٹ گیم اب تمام اینڈروئیڈ صارفین ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں

فورٹ نائٹ گیم اب تمام اینڈروئیڈ صارفین کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔ اینڈروئیڈ صارفین کو اب گیم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے کسی دعوت نامے کی ضرورت نہیں۔
اب مطابقت رکھنے والی ڈیوائس پر یہ گیم ایپک گیمز کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ گیم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے صارفین کو fortnite.com/android وزٹ کر کے کیوآر کوڈ سکین کرکے انسٹالر ڈاؤن لوڈ کرنا پڑے گا۔

یہ انسٹالر بعد میں اصل فائلیں ڈاؤن لوڈ کر کے اصل گیم انسٹال کرے گا۔ گیم انسٹال کرنے کے بعد صارفین چاہیں تو انسٹالر کو ان انسٹال کر سکتے ہیں لیکن گیم کی اپ ڈیٹس کے لیے آپ کو بعد میں اس کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
فورٹ نائٹ کو گلیکسی نوٹ 9 کے ساتھ اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پہلے کچھ دنوں تک تو یہ گیم صرف سام سنگ ڈیوائسز کے لیے سام سنگ سٹور پر دستیاب تھی۔

بتدریج اسے دعوت ناموں کے ذریعے دوسرے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا۔ بہت سے صارفین نے دعوت ناموں کے لیے رجسٹریشن کرائی ہوئی ہے اور انہیں ابھی تک دعوت نامہ نہیں ملا تھا لیکن ایپک گیمز نے اسے تمام اینڈروئیڈ صارفین کے لیے جاری کر دیا ہے۔ ایپک گیم نے گوگل کو دی جانے والی بھاری فیس بچانے کے لیے اسے پلے سٹور پر جاری نہیں کیا۔ اسی وجہ سے اسے انسٹال کرنا تھوڑا مشکل ہے یعنی پہلے صارفین کو انسٹالر ڈاؤن لوڈ کرنا پڑے گا اس کے بعد گیم انسٹال ہوگی۔ سام سنگ سٹور پر بھی صارفین صرف انسٹالر ہی ڈاؤن لوڈ کر سکتے تھے۔ اصل گیم ایپک کی ویب سائٹ سے ہی ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہے۔
ایپک گیمز کی گیم Fortnite Battle Royale کو صارفین مفت میں کھیل سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-10-12

More Technology Articles