Google Play Store offers more control over in-app purchases

Google Play Store Offers More Control Over In-app Purchases

گوگل نے اینڈرائیڈ پلے سٹور پر گیمز کی خریداری پر پاسورڈ لاگو کر دیا

گوگل نے اپنے پلے سٹور کو اپڈیٹ کیا ہے اور اب ہر دفعہ گوگل سے کسی گیم کے دوران یا کوئی ایپ خریدتے وقت پاسورڈ کا استعمال کرنا ہوگا۔
ایک ہفتے پہلے نیو یارک میں قیام پزیر ایک عورت نے اس وقت گوگل پر کیس کر دیا تھا جب اس کے پانچ سالہ بیٹی نے گو گل پلے سے Marvel Run Jump Smash کھیلتے ہوئے خیالی کرسٹل خریدنے کی نیت سے 70 ڈالر خرچ کر دیے تھے۔

(جاری ہے)


اس سے پہلے ایپل کو بھی اسی قسم کے ایک کیس کا سامنا کرنا پڑا تھا جب ایک بچی نے Tap Pet Hotel کھیلتے ہوئے 2,600 ڈالر کی خریداری کر دی تھی اور ایک بچے نے Dragon Story اور Tiny Zoo Friends. ایپ خریدنے کی نیت سے 500 ڈالر کی رقم خرچ کر دی تھی۔


ایپل نے صارفین کو 32.5 ملین ڈالر کی رقم کی واپسی کر کے مسئلے کو حل کیا تھا۔اب ایپل نے بھی اپنی ہر ایپ کی خریداری سے پہلے پاسورڈ کی آپشن لازمی کر دی ہے۔
گوگل کے مطابق : ہم ہمیشہ اپنے صارفین کی طرف سے فیڈ بیک کو سراہتے ہیں اور ہم مزید ایسے نئے فیچرز پر کام کر رہے ہیں جن کی مدد سے گوگل سے خریداری کرنے اور خریداری پر کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-17

More Technology Articles