Man after whom Super Mario is named has died

Man After Whom Super Mario Is Named Has Died

ماریو سیگال، جن کے نام پر سپر ماریو گیم کا نام رکھا گیا تھا، وفات پا گئے

ماریو سیگال ایک امریکی کاروباری شخصیت تھے۔ ان کے نام پر مقبول عام ویڈیو گیم سپر ماریو کا نام رکھا گیا تھا۔ ان کی وفات 27 اکتوبر کو ہوئی۔ 1980 کی دہائی میں ماریو سیگال نے اپنی ایک جائیداد سپرماریو گیم کی خالق کمپنی  نائیٹینڈو کو کرائے پر دی تھی۔اُن کی وفات اپنے گھر  واقع  ٹاکویلا، واشنگٹن میں ہوئی۔

ماریو سیگال نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1952 میں ایک تعمیراتی کمپنی کی بنیاد رکھ کر کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی ایک جائیداد نائیٹینڈؤ کو کرائے پر دی تھی جو گیم کے ان کےنام پر رکھے جانے کی وجہ بنی۔ جب  ایک بار گیمنگ کمپنی وقت پر کرایہ ادا نہ کر سکی تو   ماریو سیگال نے انہیں کرائے کی ادائیگی کی مہلت دی تھی۔ اظہار تشکر کے طور پر کمپنی نے اپنے ایک کردار کا نام جمپ مین سے بدل کر  ماریو کر دیا۔نائیٹنڈو اس سے پہلے بھی جمپ مین نام کو بدلنا چاہتی تھی کیونکہ کمپنی کے مطابق یہ زیادہ دلکش نام نہیں تھا۔
سپر ماریو کا نام پہلی بار ڈونکی کانگ گیم میں نظر آیا۔ یہ گیم کا آرکیڈ ورژن تھا جسے امریکا میں  31 جولائی 1981 کو جاری کیا گیا۔

تاریخ اشاعت: 2018-11-04

More Technology Articles