Microsoft reveals xCloud can stream up to 3,500 games from the cloud

Microsoft Reveals XCloud Can Stream Up To 3,500 Games From The Cloud

مائیکروسافٹ کی ایکس کلاؤڈ سروس اس وقت کلاؤڈ سے 3500 گیمز سٹریم کر سکتی ہے

مائیکروسافٹ نے اپنی آنے والی ایکس کلاؤڈ (xCloud) سروس  کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہر کی ہیں۔مائیکروسافٹ اس سروس کو ابھی اپنے ملازمین کے ساتھ ہی ٹسٹ  کر رہا ہے۔مائیکروسافٹ کے ملازمین کہیں بھی ایکس باکس گیمز کی سٹریمنگ کو ٹسٹ کر سکتے ہیں۔مائیکروسافٹ اس وقت ایکس کلاؤڈ کے لیے درکار سرورز تیار کر رہا ہے۔لیکن کمپنی کا دعویٰ ہے کہ تیکنیکی طور پر  اس وقت ایکس کلاؤڈ سروس سے ڈویلپر 3500 سے زیادہ گیمز کو بغیر ٹائٹل تبدیل کیے ہوئے سٹریم کر سکتے ہیں۔

اس وقت کیپ کوم اور پیرا ڈاکس جیسے گیم ڈویلپرز  ایکس کلاؤڈ پر اپنی گیمز کے تجربات کر رہے ہیں۔ جس کے بعد اس سال کے آخر میں سروس کو عوام کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔ ایکس کلاؤڈ کی سروس 13 ایزور ریجنل ڈیٹا سنٹر سے فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

یہ ڈیٹا سنٹر شمالی امریکا، ایشیا اور یورپ میں قائم ہیں۔
ایکس کلاؤڈ سروس کے لیے گیم جاری کرتے ہوئے ڈویلپر اُن میں کچھ تبدیلیاں بھی کر سکیں گے، ڈویلپر چھوٹے ڈسپلے کے لیے فونٹ سائز ایڈجسٹ کر سکیں گے اور سنگل سرور پر ملٹی پلیئر میچ ہوسٹ کر سکیں گے۔

مائیکروسافٹ نے ابھی تک ایکس کلاؤڈ کے عوامی تجربات کی باقاعدہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ ہے۔کمپنی اس  بارے میں اگلے ماہ ہونے والی ای تھری کانفرنس میں مزید تفصیلات بتائے گی۔
مائیکروسافٹ اپنی ایکس کلاؤڈ سروس سے  سونی کی پلے سٹیشن ناؤ اور گوگل کی آنے والی سٹیڈیا کلاؤڈ سٹریمنگ سروس کے مقابلے پر آ جائے گا۔مائیکروسافٹ اور سونی نے مستقبل کی کلاؤڈ گیمنگ سٹریمنگ کےحوالے سے شراکت داری بھی کی ہے  لیکن وہ پلے سٹیشن اور ایکس باکس کے لیے الگ الگ سروس چلائیں گے۔
تاریخ اشاعت: 2019-05-25

More Technology Articles